یہ تواضع نہیں نعمت کی ناقدری ہے
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ کیا ہماری نماز اور کیا ہمارا روزہ ۔ یہ کہنا بھی فضول ہے۔ ایسی تواضع بھی اچھی نہیں ہوتی جس سے ناشکری اور ناقدری ہوجاتی ہو ۔ اگرچہ ہماری عبادتیں جیسی ہونی چاہئے تھی ویسی نہیں مگر یہی نماز اور یہی روزہ جس کو ہم بیکار سمجھتے ہیں حق تعالیٰ کے فضل و کرم سے بڑی دولت ہے۔(احکام رمضان ،صفحہ ۱۵۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

