تین آسان اور مختصر نیکیاں

تین آسان اور مختصر نیکیاں

از افادات:حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ
درُود شریف:درود شریف کے اتنے فضائل احادیث میں آئے ہیں کہ ان سے ایک مستقل کتاب تیا رہوسکتی ہے ۔بہت سے علماء نے اس پر مستقل کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ ایک حدیث میںارشاد فرمایا کہ’’میرے پاس میرے پروردگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا۔ اور اس نے کہا کہ آپ کی امت کا جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درُود بھیجے ‘ اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس نیکیاں لکھتے ہیں۔ اس کے دس گناہ (صغیرہ)معاف فرماتے ہیں اور اس کے دس درجات بلند فرماتے ہیں ‘‘۔ (سنن نسائی و مسند احمد)درُود شریف میں سب سے افضل درود ابراہیمی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے اور سب سے مختصر ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ ہے اس سے بھی درود شریف کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے۔
اللہ کیلئے محبت :کسی شخص سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر محبت رکھنا بھی بڑا عظیم الشان عمل ہے جس پر بہت اجر و ثواب کے وعدے کئے گئے ہیں۔ ’’اللہ کے لئے محبت کرنے کے ‘‘معنی یہ ہیں کہ کسی سے کوئی دنیوی مفاد حاصل کرنا مقصود نہ ہو۔ایسی محبت کو احادیث میں ’’حب فی اللہ ‘‘ (اللہ کے لئے محبت )کہا گیا ہے۔ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ :’’اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ میری عظمت کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں ؟ آج جب کہ میرے سائے کے سوا کسی کا سایہ نہیں ہے۔ میں ایسے لوگوں کو اپنے سائے میں رکھو ں گا ‘‘۔(صحیح مسلم)
دوسروں کے لئے دعا :جس طرح اپنی ذاتی حاجتوں کیلئے دعا مانگنی چاہئے۔ اسی طرح اپنے دوست احباب اور عام مسلمانوں کیلئے دعا مانگنا بھی بہت فضیلت کی چیز ہے۔ حدیث میں ہے کہ ’’جو مسلمان بندہ اپنے کسی بھائی کیلئے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتے اس کے حق میں یہ دعا کرتے ہیں کہ تم کو بھی ویسی ہی بھلائی ملے۔‘‘(صحیح مسلم )

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more