تہجد میں نہ اٹھ سکو تو لیٹے لیٹے سبحان اﷲ ہی کہہ لیا کرو

تہجد میں نہ اٹھ سکو تو لیٹے لیٹے سبحان اﷲ ہی کہہ لیا کرو

حق تعالیٰ نیک بندوں کی تعریف میں فرماتے ہیں :۔
کانوا قلیلا من اللیل مایھجعون وبالاسحارھم یستغفرون
کہ وہ راتوں میں کم سویا کرتے تھے اور پچھلی رات میں استغفار کیا کرتے تھے ۔ دوسری جگہ ارشاد ہے:۔
تتجافٰی جنوبھم عن المضاجع یدعون ربھم خوفا وطمعا
کہ ان کے پہلو خواب گاہوں سے الگ رہتے ہیں ، وہ اپنے پروردگار کو خوف و امید کے ساتھ پکارتے ہیں۔یہاں مفسرین کا قول ہے کہ یدعون سے مراد یصلون ہے۔ مطلب یہ ہے کہ رات کو نماز پڑھتے ہیں مگر طرزِ کلام سے عموم ظاہر ہورہا ہے لہٰذا مطلق دعا اور ذکر بھی مراد ہوسکتی ہے ۔ اس لئے بزرگوں نے لکھا ہے کہ اگر کسی کو تہجد کی توفیق نہ ہوسکے تو وہ رات کو کسی وقت جاگ کر تین بار سبحان اﷲ کہہ کر سو رہے تو وہ بھی یدعون ربھم میں داخل ہوجائے گا ۔ بس دو تین بجے جب آنکھ کھل جائے سبحان اﷲ سبحان اﷲ کہہ لیا کرے تو یہ تسبیح بھی کام آ جائے گی۔ حق تعالیٰ کے یہاں بڑی رحمت ہے۔(احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۴۶)۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more