شب ِ قدر کی جستجو

شب ِ قدر کی جستجو

ارشاد فرمایا کہ لیلۃ اللقدر ان ہی (دس) راتوں میں سے کسی رات ہوگی تو جو شخص ان راتوں کی قدر کرلے گا وہ لیلۃ القدر ضرور پالے گااور جو بے قدری کرکے سوئے گا وہ لیلۃ القدر سے محروم رہے گا۔بوستان میں ایک حکایت لکھی ہے کہ کسی شہزادہ کا ایک ہیرہ رات کے وقت گر گیا تھا۔ اس نے حکم دیا کہ اس مقام کی تمام کنکریاں جمع کریں ۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ اگر کنکریاں چھانٹ کر جمع کی جاتیں تو ممکن تھا کہ ان میں ہیرہ نہ آتا اور جب ساری کنکریاں اٹھا لی گئیں تو ان میںہیرہ ضرور آگیا ہے۔ لیکن خیر ایسے باہمت تو ا س وقت کہاں ہیں کہ وہ اس گوہر کی تلاش میںسال بھر شب بیداری کریں مگر رمضان کے اخیر عشرہ میں تو ضرور بیدار رہنا اور عبادت کرنا چاہئے کیونکہ ان راتوں میں شب ِ قدر کے ہونے کا ظن غالب ہے اور اگر کوئی شخص نہایت ہی کمزور اور کم ہمت ہو تو خیر وہ کم از کم ستائیسویں رات کو تو ضرور ہی جاگ لے کیونکہ وہ رات اکثر شب ِ قدر ہوتی ہے۔ (احکامِ اعتکاف، صفحہ ۴۹)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more