سحری دیر میں کھانا اور افطار جلدی کرنا مستحب ہے

سحری دیر میں کھانا اور افطار جلدی کرنا مستحب ہے

ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ کو آپ سے محبت ہے ، انہوں نے ہمارے جذبات کی کس قدر رعایت کی ہے کہ شریعت کا حکم ہے کہ افطارمیں جلدی کرنااور سحری دیر میںتاخیر کرنا مستحب ہے۔ اگر عقل سے فتویٰ لیا جاتا تو اس کا فتویٰ یہی ہوتا کہ سحری جلدی کرنا اور افطار دیر سے کرنا افضل ہے تاکہ نہ کھانے کا زمانہ زیادہ ہو جس سے مجاہدہ کامل ہوگا اور جلدی افطار کرنے اور سحری دیر میں کھانے کو عقل بے صبری اور حرص پر محمول کرتی کہ جب دن بھر روزہ سے رہے تو ایسی بھی کیا بے صبری کہ سورج ڈوبتے ہی کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ ذرا وقار اور سکون و اطمینان کے ساتھ افطار کرنا چاہئے مگر شریعت خود ہی بغیر کسی کے پوچھے فتویٰ دیتی ہے کہ سحری دیر میں کھانے اور افطار جلدی کرنے میں ثواب زیادہ ہے۔
اﷲ نے کس قدر ہمارے جذبات کی رعایت کی ہے ۔ کیا یہ بھی خدا کے ذمہ ہے کہ وہ آپ کے جذبات کی رعایت کریں۔ یہ محض اﷲ کی عنایت اور اس کا لطف و کرم ہے۔ اگر کوئی فلسفی عاقل روزہ کو مشروع کرتا تو یقیناََ وہ یہی کرتا کہ جس حکمت کے لئے روزہ مشروع ہوا ہے اس کا تقاضا یہی ہے کہ سحری جلدی اور افطار دیر سے کیا جائے تاکہ مجاہدہ کامل ہو مگر شریعت اس کو منظور نہیں کرتی۔ وہ تو افطار میں جلدی کرنے کو اور سحری دیر سے کھانے کو کمالِ صوم بتلاتی ہے۔ الغرض روزہ میں آسانی رکھی گئی ہے کہ شریعت نے دن بھر کھانا پینا بند کرکے یہ نہیں چاہا کہ نہ کھانے کی مدت لمبی ہو بلکہ افطار جلدی کرنے کو اور سحری دیر میں کھانے کو مستحب کہا اور حکم دیا کہ غروب ہوتے ہی افطار کرلو ۔ اب دیر نہ لگاؤ اور سحری میں تاخیر کو مستحب قرار دیا کہ جتنا کھانے کا وقت دیا گیا ہے اس کو پوری طرح وصول کرلو۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۱۵۱)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more