روزہ صرف ﷲ کے لئے ہے اس میں ریا کاری نہیں ہوسکتی

روزہ صرف ﷲ کے لئے ہے اس میں ریا کاری نہیں ہوسکتی

روزہ کے متعلق حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ فانہ لی یعنی روزہ میری شے ہے ، یہ روزہ کی فضیلت ہے۔ رہی یہ بات کہ روزہ کو اپنا کیوں فرمایا ؟ اس کے مختلف پہلو ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ جتنی عبادتیںہیں ان کی کچھ نہ کچھ صورت بھی محسوس ہوتی ہے مثلاََ نماز کی صورت رکوع سجدہ قیام محسوس کرتے ہیں۔ زکوٰۃ کی صورت مال دینا محسوس ہوتا ہے ۔ حج کی صورت مخصوص ارکان ادا کرنا یہ بھی محسوس ہے۔ نماز پڑھو تو سب کو معلوم ہوجائے گا کہ نماز پڑھ رہا ہے ۔ حج کرو تو سب دیکھیں گے بخلاف روزہ کے کہ کسی کو خبر نہیں ہوتی (کہ اس کا روزہ ہے) کیونکہ اس کی حقیقت چند چیزوں کا چھوڑنا ہے اور وہ محسوس نہیں۔
غرض روزہ ایسی عبادت ہے کہ اور عبادتوں میں تو ریا کا احتمال ہو بھی سکتا ہے مگر روزہ کے اندر یہ احتمال بالکل نہیں ہے ۔ اگر کوئی کہے کہ کوئی شخص ظاہر کردے کہ میرا روزہ ہے تو پھر روزہ میں بھی ریا کا احتمال ہوجائے گا ۔ میں کہتا ہوں کہ اس صورت میں بھی ریا نہ ہوگی ،اس لئے کہ دیکھنے والوں کو روزہ کی صورت تو نظر آتی نہیں۔ صرف اس کے خبر دینے ہی سے معلوم ہوا کہ روزہ ہے ، اور خبر ایسی شے ہے کہ جس میں سچ اور جھوٹ دونوں کا احتمال ہے ۔ ممکن ہے کہ اس کو جھوٹا سمجھا جائے بخلاف اور عبادتوں کے کہ اگر وہ انکار بھی کردے کہ میں نماز نہیں پڑھ رہا تب بھی وہ انکار مفید نہیں اس لئے کہ مشاہدہ کے خلاف ہوگا۔پس اس کا مطلب یہ ہوا کہ روزہ میرے ہی لئے خاص ہے ، اس میں ریا و نمائش کا احتمال نہیں۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۷۱)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more