روزہ نہ رکھنے والوں کی دنیا ہی میں ذلت و رسوائی

روزہ نہ رکھنے والوں کی دنیا ہی میں ذلت و رسوائی

ارشاد فرمایا کہ روزہ دار کو افطار کے وقت جو خوشی حاصل ہوتی ہے ، بے چارے روزہ نہ رکھنے والے اس سے بھی محروم ہیں ۔ اپنے نزدیک تو روزہ نہ رکھنے والوں نے راحت و لذت طلب کی تھی مگر راحت و لذت تو کیا ملتی بلکہ اگر تھوڑا سا ایمان بھی ہو تو اور الٹی تکلیف اور ذلت ہوتی ہے ۔ ایسا شخص جس وقت کھانا کھائے گا ٹٹول لیں بے روزہ دار کو ، اگر اس میں ایمان ہو ، اور اگر کسی نے ایمان ہی کو دھکے دے دیئے ہوں تو اس کا ذکر ہی کیا لیکن اگر ایمان ہے تو اپنے دل کو ٹٹولے کہ جس وقت بلا شرعی عذر کے کھانا کھائے گا ، ایسا معلوم ہوگا جیسے پاخانہ کھا رہا ہے ، اس قدر ذلت و شرمندگی ہوگی۔بلکہ شرعی عذر ہوتے ہوئے بھی روزہ کے وقت کچھ کھانے میں اس قدر تنگی ہوتی ہے کہ مارے ذلت کے آنکھ نہیں اٹھتی بلکہ ایسا معذور شخص بھی چھپ کر کھانے کی کوشش کرتا ہے تو جناب جب عذر کے اندر یہ حالت ہوتی ہے تو جو بلاعذر روزہ کے وقت میں کھاتا پیتا ہے اس کی ذلت و شرمندگی کا تو کیا ٹھکانہ ہے ۔ البتہ اگر کوئی بالکل بے حیا ہی بن جائے تو اور بات ہے کیونکہ جب معصیت کی عادت ہوجاتی ہے تو پھر حیا بھی جاتی رہتی ہے۔ خدا کا خوف تو بڑی چیز ہے لوگوں کا بھی تو خوف نہیں ۔ جو لوگ نسب کے لحاظ سے عرف میں بالکل ادنیٰ درجہ کے ہیں (یعنی نیچی ذات کے سمجھے جاتے ہیں ) وہ بھی تو ایسے شرفاء (عالی نسب) کو جو روزوں میں کھلم کھلا کھاتے پیتے ہیں بالکل رذیل(کمینہ) بلکہ جانور سمجھتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے دل میں اپنے آپ کو کتنا ہی شریف سمجھتے ہوں لیکن دوسرے لوگ انہیں ذلیل جانوروں سے بھی زیادہ ذلیل سمجھتے ہیں۔(احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۱۰۳)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more