روزہ میں گناہوں سے بچنے کی تدبیریں

روزہ میں گناہوں سے بچنے کی تدبیریں

ارشاد فرمایا کہ روزہ میں معاصی سے بچنے کی تدبیر چار امر کا مجموعہ ہے۔ جو ان کو ختیار کرے گا ، معاصی سے محفوظ رہے گا۔
۔۱۔ مخلوق سے بلا ضرورت نہ ملنا یعنی تنہا و یکسو رہنا۔
۔۲۔ کسی اچھے شغل میں لگے رہنا مثلاََ تلاوت ِ قرآن مجید وغیرہ۔
۔۳۔ حتیٰ الوسع رمضان میں حلال غذا کا زیادہ اہتمام رکھے۔ شرم کی بات ہے کہ حلال سے دن بھر رکا رہے اور حرام سے افطار کرے۔
۔۴۔ نفس کو سمجھانا اور وقتاََ فوقتاََ دھیان کرتے رہنا کہ ذرا سی لذت کے واسطے صبح و شام کی مشقت کو کیوں ضائع کیا اور تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ نفس پھسلانے(بہلانے) سے بہت کام کرتا ہے سو نفس کو یوں پھسلا دے کہ ایک مہینہ کے لئے تو اس دستورالعمل (جس کا مجموعہ چار باتیں ہیں )پر عمل کرلے ، پھر دیکھا جائے گا ۔ یہ ایک مہینہ تو وہ پھسلانے میں آکر مرضی کے موافق کرلے گا۔ پھر یہ بھی تجربہ ہے کہ جس طرز پر آدمی ایک مدت تک رہ چکا ہو ، وہ آسان ہو جاتا ہے۔ رمضان کے مہینہ میں جو اعمالِ صالحہ کئے جاتے ہیں ، سال بھر تک ان کی توفیق رہتی ہے ۔ پس اس طریق سے رمضان کے بعد بھی وہی ترکِ معاصی کی عادت تھوڑی توجہ سے ان شاء اﷲ محفوظ رہے گی ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پھر معصیت کی طرف میلان نہ ہوگا بلکہ دعویٰ یہ ہے کہ جس قدر پہلے تقاضا ہوتا تھا اب اس قدر تقاضا نہ ہوگا اور ہوگا تو بہت تھوڑی توجہ اور ضبط سے وہ میلان دفع یا مغلوب ہوجائے گا۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۱۳۶)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more