روزہ کی روح مجاہدۂ نفس ہے

روزہ کی روح مجاہدۂ نفس ہے

ارشاد فرمایا کہ روزہ کامقصود اور روح مجاہدہ ہے جس کا مصداق معاصی کا ترک (یعنی تمام قسم کے گناہوں کو چھوڑنا )ہے۔ اسی کو حضور ﷺ فرماتے ہیں کہ جس نے روزہ میں جھوٹ نہ چھوڑا ، بری اور بیہودہ باتیں نہ چھوڑیں تو خدا کو اس کے روزہ کی کچھ حاجت نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ روزہ کا جو مقصود تھا یعنی گناہوں کا چھوڑنا ، جب وہ اس سے نہ ہوا تو پھر روزہ کس کام کا؟ یہی مجاہدہ ہے جس کے حق تعالیٰ نے فضائل بیان فرمائے ہیں والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا یعنی اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ، ہم ان کو اپنے رستے ضرور دکھائیں گے۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۸۹)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more