روزہ دن میں ہونے کی حکمت

روزہ دن میں ہونے کی حکمت

ارشاد فرمایا کہ (روزہ میں) ایک عجیب و غریب رعایت یہ رکھی گئی ہے کہ روزہ دن کو مقرر فرمایا تاکہ مجاہدہ کا فائدہ حاصل ہو، اس لئے کہ مجاہدہ کہتے ہیں ترکِ عادات کو اور کھانے پینے کی عادت اکثر دن کو ہوتی ہے ۔ اگر یہ مجاہدہ رات کو ہوتا تو خبر بھی نہ ہوتی ، نہ کچھ نفس پر شاق گذرتا ۔ اور اگر حکماء جوگیوں کی طرح دن رات کا روزہ ہوتا تو ضعیف ہوکر بالکل بیمار ہوجاتے اور قویٰ (اعضاء) بیکارہوجاتے اور شریعت کا مقصود قویٰ شہویہ ( یعنی شہوانی و نفسانی قوتوں) کا ازالہ کرنا نہیں بلکہ ان کی تعدیل ہے ( یعنی یہ قوتیں اپنی حد میں رہیں)۔ نیز رات کو کھانے پینے کی اجازت دینے میں ایک اور دقیق رعایت ہے، وہ یہ کہ اس صورت میں مجاہدہ اور مشقت بھی زیادہ ہے کیونکہ بعض لذتوں کی اک دم سے چھوڑ دینے میں نفس اسی کا خوگر ہوجاتا ہے بخلاف موجودہ حالت کے کہ اس میں رات کو لذت حاصل کرنے (یعنی کھانے پینے) کی لذت اس کو یاد رہتی ہے اور پھر( دن میںکھانا پینا) ترک کرایا جاتا ہے ، یہ نفس پر زیادہ بھاری ہے۔ یہ وہ مجاہدہ ہے کہ جو حکماء اور جوگیوں کے باپ کو بھی نہیں سوجھا۔ حکماء نے جو کچھ تجویز کیا وہ بالکل ناقص تھا ، شریعت نے اس کی تکمیل فرمائی ہے ۔
مجھے اس کی ضرورت نہیں کہ حکماء اور جوگیوں کے مجاہدات اور تزکیہ کو ذکر کرتا ، اس لئے کہ شریعت کے مقابلہ میں ان کے خیالات کا تذکرہ ایسا ہی ہے جیسے آفتاب کے سامنے چراغ کا بلکہ اس سے بھی بدرجہا کم لیکن ان کے تذکرہ کی وجہ یہ ہوئی کہ آج کل عقل پرست مخلوق بہت پیدا ہوئی ہے ۔ اس لئے میں دکھلاتا ہوں کہ روزہ وہ شے ہے جس کی ضرورت دوسری قوموں اور دوسرے اہلِ مذاہب نے بھی تسلیم کی ہے۔ جب آپ حضرات نے روزہ کے مصالح اور حکمتوں کو سمجھ لیا تو اب اس کا بہت اہتمام کرنا چاہئے اور جو لوگ روزہ نہیں رکھتے ان کو رکھنا چاہئے۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۹۲)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more