رمضان شریف میں اﷲ تعالیٰ کے منادی کا اعلان

رمضان شریف میں اﷲ تعالیٰ کے منادی کا اعلان

یہ ترمذی شریف کی روایت ہے جس میں حضور ﷺ نے رمضان شریف کی فضیلت ارشاد فرمائی ہے کہ ایک فرشتہ پکارتا ہے کہ اے خیر کے طلب کرنے والے چل متوجہ ہو اور اے شر کے طلب کرنے والے اب تو باز آ جا، اﷲ تعالیٰ بہت سے بندوں کو اس ماہ کی برکت سے آزاد کردیتے ہیں۔ فرشتہ کہتا ہے کہ اس وقت خدا تعالیٰ کے یہاں عام رہائی ہورہی ہے ، اے شخص تو بھی رہائی (آزادی) کا مستحق ہوجا۔ دیکھو جب کوئی شاہی خوشی ہوتی ہے تو ہر قیدی چھوٹنے کی کوشش کرتا ہے تو اس وقت رمضان المبارک کا مہینہ ہے ۔ خدا تعالیٰ کا فضل ِ عام ہورہا ہے، قیدی چھوٹ رہے ہیں ۔ تم پر بھی آخرت کی تعزیرات اور بہت سی دفعا ت لگ چکی ہیں اس لئے تم بھی ان ہی قیدیوں میں ہو ۔ پس تم بھی کوشش کرو کہ تمہاری خلاصی ہوجائے۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۲۶)۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more