رمضان میں تقویٰ اختیار کرنا زیادہ آسان ہے

رمضان میں تقویٰ اختیار کرنا زیادہ آسان ہے

ارشاد فرمایا کہ تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ رمضان شریف کی عبادت کا اثر گیارہ مہینے تک رہتا ہے ۔ جو شخص اس میں ایک نیکی بہ تکلف کر لیتا ہے اس مہینہ کے بعد اس پر آسانی سے قادر ہوجاتا ہے اور جو شخص کسی گناہ سے اس مہینہ میں پرہیز کرلے تو سال بھر تک آسانی سے پرہیز کر سکتا ہے اور اس مہینہ میں معصیت سے پرہیز کرنا کچھ مشکل نہیں کیونکہ اس ماہ میں شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں ۔ پس اب شیاطین قید ہوگئے تو معاصی خود ہی کم ہوجائیں گے ۔ اور اس سے یہ لازم نہیں آتا ہے کہ معاصی بالکل ختم ہو جائیں کیونکہ دوسرا محرک یعنی نفس تو باقی ہے۔ اس مہینہ میں وہ معصیت کرائے گا مگر ہاں (اس کا ) اثر کم ہوجائے گا کیونکہ ایک محرک رہ گیا ہے ۔ اس ایک مہینہ کی مشقت گوارا کر لی جائے تو کوئی مشکل بات نہیں۔ ہر ہر عضو کو گناہ سے بچایا جائے۔ ہمت سے کام لو اور اگر نفس کم ہمتی کرے تو اس سے یوں کہوکہ حکامِ وقت کے جو احکام ہیں ، ان کو کس طرح مانتا ہے ؟ اس کو بھی حاکمِ حقیقی کا حکم سمجھ کر مانو ، دل کو مضبوط کرو اور پختہ ارادہ کرلو کہ کوئی کام خلافِ شرع نہ کریں گے۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۴۴)۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more