رمضان المبارک میں کم کھانے کے نقصانات

رمضان المبارک میں کم کھانے کے نقصانات

ارشاد فرمایا کہ ہمارے زمانہ میں کم کھانا مفید تو کیا نقصان دہ ہے ۔ اس لئے کہ قویٰ (اعضاء) کمزور ہیں ۔ نیز حق تعالیٰ کے ساتھ مخلوق کو اس طرح کا محبت کا تعلق بھی نہیں رہا جیسا کہ پہلے تھا اس لئے زیادہ مجاہدہ کرنے میں کئی قسم کی خرابیوں کا اندیشہ ہے:۔
۔۱۔ اول تو عجب پیدا ہوگا (یعنی اپنے کو اچھا سمجھے گا کہ ہم نے بڑا کمال کیا اور دوسروں کو حقیر سمجھے گا)۔
۔۲۔ دوسرے یہ شخص اپنے کو مستحق سمجھے گا کہ میں اتنا مجاہدہ کرتا ہوں ، مجھ کو ضرور کچھ ملنا چاہئے ۔
۔۳۔ تیسرے (کم کھانے سے )کمزوری اس قدر ہوجائے گی کہ فرائض میں خلل آنے کا احتمال ہے ۔ کم کھانے اور کم پینے ہی پر حق تعالیٰ کا قرب موقوف نہیں۔ نفس کو تنگ نہ کرو، اس سے خوب کام لو ۔ خوب کھاؤ پیو بھی اور خوب کام بھی کرو۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۱۴۶)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more