رمضان میں اگر زیادہ عبادت نہ ہوسکے تو کم از کم گناہ ہی چھوڑ دو

رمضان میں اگر زیادہ عبادت نہ ہوسکے تو کم از کم گناہ ہی چھوڑ دو

ارشاد فرمایا کہ رمضان کا جو مہینہ ہے اصل میں ترکِ دنیا ( اور مجاہدہ )کے واسطے ہے ۔ گیارہ مہینے خوب عیش و آرام میں گذارے ہیں ۔ بندۂ خدا ! ایک مہینہ تو تھوڑی بہت مشقت اٹھا لو۔ گیارہ ماہ تو سب کچھ کام کئے ، ایک مہینہ خدا کے کام میں رہ لو گے تو کونسا ایسا بڑا حرج ہوجائے گا۔ پھر وہ بھی اس طرح کہ اس میں صحت کی رعایت رکھی گئی ہے ۔ غرض یہ مہینہ تو خاص عبادت کے لئے ہے اور اخیر درجہ یہ ہے کہ اگر عبادت نہ ہوسکے تو گناہوں کو چھوڑ دو ، اتنا تو کرلو۔ اگر ہمت نہ ہو تو بہت سے سیپارے نہ ختم کرو، خوب پڑ پڑ کر سوؤ۔ بس فرض، سنت نمازیں تو اٹھ کر پڑھ لیا کرو ، باقی مہینہ آرام سے گذارومگر خدا کے واسطے گناہ کوئی نہ کرو اور اگر ہمت ہو تو گناہ کو بھی چھوڑ دو اور طاعات بھی کرو پھر تو سبحان اﷲ ، نور علیٰ نور ہے اور یہ مہینہ تو اسی قابل ہے کہ اس میں ایسا ہی کیا جائے یعنی واجبات و فضائل سب کو جمع کیا جائے ۔ حدیث شریف میں ہے کہ رمضان شریف آتے ہی رسول اﷲ ﷺ اس قدر طاعت میں مشغول ہوجاتے تھے جیسے تیز ہوا چھوٹ نکلتی ہے کہ تیز اڑی چلی جاتی ہے۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۴۳)۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more