رمضان کے مہینہ میں نافرمانیوں کا گناہ بھی بڑھ جاتا ہے
ارشاد فرمایا کہ رمضان کے مہینہ میںگناہوں کا وبال بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے ، اس لئے کہ جیسے کسی مکان کے مقدس ہونے سے گناہ کے اندر شدت آ جاتی ہے اسی طرح کسی زمانہ کے مقدس ہونے کا بھی یہی اثر ہے کہ اس کی وجہ سے معصیت زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔ جیسے کوئی مسجد کے باہر شراب پئے تو گناہ ہے لیکن مسجد کے اندر بیٹھ کر پینا اور زیادہ گناہ ہوگا ۔ پس رمضان کے مہینہ میں جس طرح نیکیاں بڑھتی ہیں اسی طرح اگر اس میں گناہ کے کام ہوں گے تو وہ بھی سخت ہوں گے ۔ رمضان کا ادب یہ ہے کہ کان ، آنکھ ، ہاتھ ، پاؤں تمام اعضاء کی حفاظت کرو۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۲۵)۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

