رمضان کے ختم ہونے پر رنج و غم کا اظہار پسندیدہ نہیں

رمضان کے ختم ہونے پر رنج و غم کا اظہار پسندیدہ نہیں

ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ رمضان کے آخری جمعہ میں یہ خصوصیت سمجھتے ہیں کہ اس دن جو خطبہ پڑھا جائے اس میں وداع(رخصتی) کا مضمون اور اس قسم کا مضمون ہونا چاہئے جس میں رنج و غم اور افسوس کا اظہار ہو۔جناب ! آپ کا دل ہی جانتا ہوگا کہ کیسا کچھ افسوس ہے۔ ابھی دل میں امنگیں اور شوق لگ رہا ہے کہ جلدی سے رمضان ختم ہوں تو سویاں اور چھوارے کھائیںاور دل میں کہتے ہوں گے کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ بوجھ اترا۔ دل میں تو خوشی پھر منہ سے رنج ظاہر کرنا تکلف ہی ہے اور اس کا امتحان یہ ہے کہ اگر تم کو واقعی غم ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کے ذریعہ سے یہ حکم بھیج دیں کہ میرے بندوں کو رمضان کے جانے سے بہت غم ہے ، اچھا ایک مہینہ کے روزے ہم اور فرض کرتے ہیں تو جناب ابھی سب کے منہ خشک ہوجائیں گے ۔ یہ سب کہنے کی باتیں ہیں ۔ رمضان بھر تو دنوں کو شمار کرتے ہیں کہ آج اتنے روزے ہوئے ، اتنے باقی ہیں۔ یاد رکھو! جو بات دل میں ہوا سی کو ظاہر کرنا چاہئے۔
نیز فرمایا کہ ہم کو چاہئے کہ یوں کہیں کہ الٰہی تیرا شکر ہے کہ ہم سے یہ عبادت جس طرح بنی ادا ہوگئی،اب آپ اس کو قبول کرلیجئے ۔ رنج و افسوس کا اظہار واقعہ کے خلاف نہ کرو۔ اور اگر واقعی کچھ رنج ہو بھی تو اس پر خوشی بھی اس قدر غالب ہے کہ وہ رنج قابلِ اعتبار نہیں ہے اور وہ خوشی یہ ہے کہ غنیمت ہے کہ بیچ میں ہمارا روزہ ٹوٹا نہیں ، خیر و عافیت سے سب پورے ہوگئے ۔ بجائے رنج کے خوش ہونا چاہئے اور اللہ کا شکر کرنا چاہئے۔ خدا جانے یہ رنج کس نے گڑھ لیا ۔ روزہ کے ختم پر تو ہم کو خوشی کی تعلیم کی گئی ہے۔ (احکام اعتکاف ،صفحہ ۵۹)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more