قبولیت دعا کی علامت

قبولیت دعا کی علامت

بعض اوقات جب تکلیف میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں اس کے باوجود وہ تکلیف اور پریشانی نہیں جاتی اور دعا قبول نہیں ہوتی تو اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرنے کی توفیق مل جانا ہی اس بات کی علامت ہے کہ ہماری دعا قبول ہوگئی‘ ورنہ دعا کرنے کی بھی توفیق نہ ملتی اور اب تکلیف پر الگ انعام ‘دعا کرنے پر الگ انعام اور اس دعا کے بعد دوبارہ دعا کی توفیق پر الگ انعام ملے گا لہٰذا یہ تکلیف رفع درجات اور انعامات کا ذریعہ بن رہی ہے۔ لیکن اس پریشانی کو کب دور کرنا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت کا تقاضہ ہے لہٰذا تکلیف میں گلہ شکوہ نہیں ہونا چاہیے البتہ عافیت کی دُعا کرتا رہے۔

اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگولیکن جب کوئی تکلیف آ جائے توصبرکرو اور صبر کا مطلب یہ ہے کہ تکلیف پر گلہ شکوہ نہ کرو۔ چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تکالیف سے پناہ مانگی ہے لیکن جب تکلیف آگئی تو اس کو اپنے حق میں بھی رحمت سمجھا اور ازالے کی دُعا بھی فرمائی ۔

جب اللہ تعالیٰ کوئی تکلیف دیں تو اس پر اس قدر ضبط کرنا کہ آدمی کے منہ سے آہ بھی نہ نکلے اور تکلیف کا ذرہ برابر بھی اظہار نہ ہو‘ یہ بھی کوئی اچھی بات نہیں ۔ کیا اس طرح اللہ تعالیٰ کے سامنے بہادری دکھانا مقصود ہے کہ آپ کو جو کرنا ہے کرلیں ہم تو ویسے کے ویسے ہی رہیں گے (العیاذ باللہ) اس لیے اللہ تعالیٰ کے سامنے عاجزی کا اظہار کرنا چاہیے۔ تو تکالیف پر نہ شکوہ ہو اور نہ بہادری کا اظہار ہو۔ بلکہ اعتدال اور سنت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اے ابراہیم! ہمیں تمہاری جدائی کا بڑا صدمہ ہے‘‘۔ اس میں بندگی کا اظہار ہے کہ اے اللہ! آپ کا فیصلہ برحق ہے لیکن آپ نے یہ تکلیف اس لیے دی ہے کہ میں آپ کے سامنے عاجزی کروں اورآنسو بہائوں۔ لہٰذا سنت یہ ہے کہ گلہ شکوہ نہ ہو اور بہادری بھی نہ ہو‘ بلکہ یہ کہے کہ اے اللہ! میری اس تکلیف کو دور فرما دیجئے۔ یہی مسنون طریقہ ہے۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more