نیک بختی کی تین علامتیں
شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ کے ایک وعظ سے انتخاب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان کی خوش نصیبی میں تین چیزیں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ یعنی یہ تین چیزیں مسلمان کی خوش نصیبی کا حصہ ہیں۔
پہلی چیز: کشادہ مکان۔ گھر کی خوبصورتی۔ اس کی زیب و زینت اور اس کی ٹیپ ٹاپ ایک غیر ضروری چیز ہے، اصل چیز مکان کی وسعت ہے جس کی وجہ سے انسان تنگی محسوس نہ کرے اور آرام اور سکون کے ساتھ اس میں زندگی گزار سکے۔
دوسری چیز: نیک پڑوسی۔ اگر کسی کو نیک پڑوسی مل جائے تو یہ عظیم نعمت ہے۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پڑوس کے اتنے حقوق ہیں اور حضرت جبرئیل امین علیہ السلام مجھے اس کی اتنی تاکید فرماتے رہے کہ مجھے خیال ہونے لگا کہ شاید پڑوس کو انسان کی میراث میں وارث ہی بنا دیا جائے گا۔ پڑوس کی اتنی اہمیت ہے۔
تیسری چیز: خوشگوار سواری۔ اگر انسان کو اچھی سواری مل جائے تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور انسان کی خوش نصیبی ہے۔ اور خوش گوار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جس میں انسان آرام سے سفر کرسکے۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

