معتکف کو ہر وقت نماز کا ثواب ملتا رہتا ہے

معتکف کو ہر وقت نماز کا ثواب ملتا رہتا ہے

ارشادفرمایا کہ اعتکاف میں دو درجہ ہیں ۔ ایک درجہ کمال کا ہے، وہ تو یہ ہے کہ ۲۰ تاریخ کو قبل از مغرب اعتکاف میں بیٹھے اور عید کا چاند دیکھ کر باہر نکلے اور دوسرا درجہ اس سے کم ہے اور وہ یہ ہے کہ اعتکاف دس دن سے کم ہو لیکن یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ اگر درجہ کمال حاصل نہ ہوتو ناقص درجہ کے حاصل کرنے سے فضیلت حاصل نہیں ہوتی۔اگر اس قدر نہ ہوگی تو کچھ تو ضرور ہوجائے گی ۔ صاحبو!اگر دس دن ممکن نہ ہوسکے تو ۹ دن سہی ۔ اس قدر بھی نہ ہوسکے تو سات دن سہی۔ غرض جس قدر بھی ہوسکے اور جتنے دن بھی ہوسکے چھوڑنا نہ چاہئے۔ اور ایک بہت بڑی فضیلت اعتکاف کی یہ ہے کہ معتکف کو ایام اعتکاف میں ہر وقت وہی ثواب ملتا ہے جو نمازی کو نماز میں ملتا ہے۔ دلیل اس کی یہ حدیث ہے:۔
لا یزال احدکم فی الصلٰوۃ ماانتظر الصلٰوۃ
جس کا ماحصل یہ ہے کہ اگر مسجد میں بیٹھ کر نماز کا انتظار کیا جاوے تو وقت انتظار میں بھی وہی ثواب ہوتا ہے جو وقت ادا ء الصلوٰۃ ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ معتکف جب ہر وقت مسجد میں رہے گا تو اس کو صلوٰۃکا انتظار ضرور رہے گا ۔ اگر یہ سووے گا بھی تو اس نیت سے کہ اٹھ کر فلاں نماز پڑھنی ہے ۔کوئی کام بھی کرے گا تو اس نیت کے ساتھ کہ فلاں نماز تک یہ کام ہے ۔ غرض اس کا سونا جاگنا اٹھنا بیٹھنا ہر ہر حرکت صلوٰۃ کے حکم میں لکھی جائے گی۔ صاحبو!اس سے زیادہ اور کیا فضیلت ہوگی۔ (الرفیق فی سواء الطریق ، جلد ۲۸۔۲۷،صفحہ ۳۶۳)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more