مایوس نہ ہوں۔سورج نکلنے والا ہے

مایوس نہ ہوں۔سورج نکلنے والا ہے

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ فرماتے ہیں:۔
آج ہم! بحیثیت قوم مسائل کے انبار میں دبے ہوئے ہیں۔ بعض اوقات دلوں میں مایوسی پیدا ہونے لگتی ہے۔ اس مایوسی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ایک شاعر مرحوم کا خوبصورت شعر ہے: ؎۔
ظلمتوں کا جو بول بالا ہے کوئی سورج نکلنے والا ہے
اﷲتعالیٰ کی عادت مبارکہ ہے کہ جب تاریکی آتی ہے تو سورج بھی نکلتا ہے۔
قرآن کریم میں واللیل اذا یغشی کے ساتھ ہی والنہار اذا تجلی فرمایا کہ رات اور دن دونوں کا ذکر فرمایا۔ نہ ہمیشہ رات رہتی ہے اور نہ ہمیشہ دن رہتا ہے۔ یہ حالات جو تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور ان شاء اﷲ تبدیل ہوں گے۔ بشرطیکہ ہم صحیح راستہ پر کام کریں۔موجودہ مسائل کے انبار میں جو بنیادی چیز ہے جس کی وجہ سے مسائل حل نہیں ہو رہے میری رائے میں اس کے کچھ اسباب ہیں۔
۔۔۔ حقیقی مسائل و مشکلات کو تلاش کرنے میں اس لئے دشواری پیش آتی ہے ہم پوری قوم پروپیگنڈہ کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس فضا میں جب غلط بات کو اس طرح پھیلادیا جائے تو پھر حقیقی اور صحیح بات کو سننے والا کان نہیں دھرتے۔ ۔۔۔ ایک سبب یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات سیاسی مفادات حقیقت کے اعتراف کرنے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ اس تناظر میں کسی واقعہ کو حقیقی انداز میں دیکھنا ممکن نہیں رہتا۔
۔۔۔ بعض اوقات اس کا سبب فرقہ واریت بن جاتی ہے کہ فلاں بات چونکہ دوسرے فرقہ والوں نے کہی ہے خواہ وہ کتنی ہی سچ ہو اسے قبول نہیں کیا جاتا۔ یہ وہ اسباب ہیں جن کی وجہ سے ہم حقیقی مسائل و مشکلات کا عملی طور پر تجزیہ کر سکتے ہیں اور نہ کوئی حل تلاش کر پاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری اِصلاح فرماویں آمین۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more