ماہِ رمضان میں حق تعالیٰ کی شانِ رحمت

ماہِ رمضان میں حق تعالیٰ کی شانِ رحمت

ارشاد فرمایا کہ سبحان اﷲ ! حق تعالیٰ کیا رحمت ہے کہ روزہ کو عبادت بنا دیا اور اس پر انعام بھی تجویز فرمادیا (گویا) دوا تو ہم کو ہمارے امرض کے ازالہ کے لئے دی جائے اور اس پر انعام بھی تجویز فرمادیا۔ پس جب اسبابِ لذت کو انسان تیس دن چھوڑے گا تو نفس کی سرکشی ضرور کم ہوگی اور نافرمانی کا مادہ مغلوب ہوگا ۔ اور حق تعالیٰ کی کیا رحمت ہے کہ مجاہدہ کے لئے ہماری عمر کا صرف بارھواں حصہ مقرر فرمایا ہے (یعنی بارہ مہینہ میں صرف ایک ماہ) ۔ حکماء تو برسوں ترکِ لذات سے مجاہدہ کرتے تھے جس کا اثر یہ ہوتا تھا کہ کمزور جسم کے ہوجاتے تھے اور ان کی نسل ختم ہوجاتی تھی۔ پھر اس میں یہ خوبی رکھی کہ ایک ماہ کا روزہ وہ بھی ایک ہی موسم میں متعین نہیں رکھا ، کبھی جاڑوں میں (رمضان)آتا ہے اور کبھی گرمیوں میں تاکہ نرمی اور گرمی سے سب طرح مصالح کی رعایت ہوجائے۔ ایسا سہل اور لطیف مجاہدہ اور نفع میں ان کے مجاہدات سے کہیں زیادہ کہ سب کام کرتے رہو اور مجاہدہ بھی ہوتا رہے۔ صاحب ِ وحی کے سوا اور کسی کی عقل یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۹۱)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more