ماہ رجب المرجب
شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہٗ کے خطبات سے انتخاب
رجب المرجب کے پورے مہینے کے بارہ میں جو بات صحیح سند کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے وہ یہ کہ جب آپ رجب کا چاند دیکھتے تو یہ دعا فرماتے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ۔ اے اللہ! ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینے میں برکت عطا فرمائیے اور ہمیں رمضان تک پہنچا دیجئے۔
اس دعا کے علاوہ ماہ رجب میں جو چیزیں عام لوگوں میں مشہور ہو گئی ہیں ان کی شریعت میں کوئی اصل اور بنیاد نہیں۔ مثلاً ۲۷ رجب کی شب کے بارہ میں یہ مشہور ہو گیا ہے کہ یہ شب معراج ہے اور اس کو اسی طرح گزارنا چاہیے جس طرح شب قدر گزاری جاتی ہے حالانکہ یہ بالکل بے اصل اور بے بنیاد بات ہے۔
بہر حال رجب کا مہینہ رمضان کا مقدمہ ہے اس لیے دو مہینے پہلے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی دعا فرما رہے ہیں اور امت کو بھی توجہ دلا رہے ہیں کہ اب آنے والے مبارک مہینے کیلئے خود کو تیار کر لو۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہمیں دین کی صحیح فہم نصیب کرے۔ (آمین)
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

