غصہ سے بچنے کے طریقے

غصہ سے بچنے کے طریقے

حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ فرماتے ہیں:اس بات کی عادت ڈال لوکہ جب غصہ آئے توفوراً اعوذ باللہ پڑھ لو۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں ۔ ذرا سے دھیان اور مشق کی ضرورت ہے۔غصہ کے وقت دوسرا کام وہ کرو جس کی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلقین فرمائی اور یہ بڑا عجیب و غریب اور نفسیاتی کام ہے۔
چنانچہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ غصہ کے وقت اگر انسان لیٹا ہوا ہوگا تو اٹھ کر بیٹھ جائے گا۔۔۔ اگر بیٹھا ہوگا تو کھڑا ہوجائے گا۔۔۔ اس لئے اس کو ختم کرنے کی تدبیر یہ بتائی کہ تم اس کے الٹ کام کرو۔۔۔ لہٰذا اگر غصہ کے وقت کھڑے ہو تو بیٹھ جائو اور بیٹھے ہوتو لیٹ جائو اور اپنے آپ کو نچلی حالت پر لے آئو۔۔۔ یہ تدبیر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی۔۔۔ اس لئے کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ لوگ غصے کے نتیجے میں نہ جانے کس مصیبت کے اندر مبتلا ہوجائیں گے۔۔۔ اس لئے آپ نے یہ تدبیر بتائی۔۔۔ (ابو دائود)

ایک تدبیر یہ ہے کہ آدمی اس وقت یہ سوچے کہ جس طرح کا غصہ میں اس آدمی پر کرنا چاہتا ہوں اگر اللہ تعالیٰ مجھ پر اس طرح کا غصہ کردے تو پھر اس وقت میرا کیا حال ہوگا۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت ان سے فرمایا: لَلّٰہُ اَقْدَرُ عَلَیْکَ مِنْکَ عَلَیْہِ یاد رکھو! تمہیں جتنی قدرت اور اختیار اس غلام پر حاصل ہے ۔ اس سے کہیں زیادہ قدرت اور اختیار اللہ تعالیٰ کو تم پر حاصل ہے تم اپنے اختیار کو استعمال کرکے اس کو تکلیف پہنچا رہے ہو تو اللہ تعالیٰ کو اس سے زیادہ اختیار تم پر حاصل ہے۔
شروع شروع میں کسی بھی موقع پر غصہ نہ کرو۔ چاہے تم کو یہ معلوم ہو کہ یہاں غصہ کرنے کا مجھے حق ہے۔ پھر بھی نہ کرو اور جب یہ غصہ قابو میں آجائے تو پھر اگر غصہ کیا جائے تو وہ غصہ حد کے اندر رہتا ہے حد سے آگے نہیں بڑھتا اور اعتدال سے متجاوز نہیں ہوتا۔
( از اصلاحی خطبات جلد ۸)

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://readngrow.online/category/mufti-taqi-usmani-words/

Most Viewed Posts

Latest Posts

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی

اَسلاف میں تقلیدِ معین عام تھی چنانچہ سلف سے لے کر خلف تک اختلافی مسائل میں ایسے ہی جامع افراد کی تقلیدِ معین بطور دستور العمل کے شائع ذائع رہی ہے اور قرنِ صحابہ ہی سے اس کا وجود شروع ہوگیا تھا۔ مثلاً حدیث حذیفہ میں جس کو ترمذی نے روایت کیا ہے، ارشادِ نبوی ہے:انی...

read more

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد

اَسلاف بیزاری ، عدمِ تقلید یا ایک وقت ایک سے زیادہ آئمہ کی تقلید کرلینے کے چند مفاسد حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ اپنے رسالہ ’’اجتہاد و تقلید‘‘ کے آخر میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔ساتھ ہی اس پر غور کیجئے کہ اس ہرجائی پن اور نقیضین میں دائر رہنے کی عادت کا...

read more

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار

سبع سنابل سے ماخوذاربعۃ انہار غور کیا جائے تو شرعی اصطلاح میں ان ساتوں سنابل کا خلاصہ چار ارکان:۔۔ 1ایمان 2اسلام 3احسان 4 اور اعلاء کلمۃ اللہ ہیںجو حقیقتاً انہارِ اربعہ ہیں۔ ’’نہران ظاہران و نہران باطنان‘‘ ایمان و احسان باطنی نہریں ہیں اور اسلام و اعلاء کلمۃ اللہ...

read more