ہدیے کا مطالبہ ارشاد فرمایا کہ یہ بھی جائز ہے کہ آدمی اپنے بے تکلف دوست یا متعلق سے ہدیہ طلب کرلے، کیونکہ ہدایا کا مقصد تحابب (باہمی الفت و محبت)ہے ۔ تاہم اعتدال و احوال کی رعایت رہے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آدمی کو بہت زیادہ ترش و درشت نہیں ہونا چاہئے۔ اصول تو اس...










