تعلیمات حج اور ملفوظاتِ حکیم الامت

اس کیٹگری میں حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وہ منتخب ملفوظات شامل ہیں جو حج اور اس کی ادائیگی کے حوالے سے ہیں۔ امداد الحجاج ودیگر افادات سے لیا گیا یہ قیمتی انتخاب علمائے کرام کے لئے حکمت پر مشتمل ہے ۔ عوام الناس کے لئے روحانی بصیرت سے بھرپور ہے۔ اور ان ملفوظات کا مطالعہ نہ صرف حاجیوں کے لیے رہنمائی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے لیے بھی علم و فہم کا ذریعہ ہے۔
پڑھئے، عمل کیجئے اور شئیر کرنا نہ بھولیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ، اخلاصِ عمل اور مقبول حج کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

All Posts

توبہ کے ضمن میں ایک ضروری معمول

توبہ کے ضمن میں ایک ضروری معمول

توبہ کے ضمن میں ایک ضروری معمول ارشاد فرمایا کہ جہاں تک ہوسکے ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچو اور اگر گناہ کرتے ہی ہو تو اس کو گناہ اور حرام ہی سمجھنا اور دوسری بات یہ ہے کہ سوتے وقت دن بھر کے گناہوں کا حساب کر لیا کرو کہ صبح سے اس و قت تک کیا کیا گناہ کئے ۔ خصوصاََ وہ گناہ...

read more
ایک مرتبہ سچی توبہ کرلینے کے بعد بار بار گناہوں کو یاد نہ کرنا چاہئے

ایک مرتبہ سچی توبہ کرلینے کے بعد بار بار گناہوں کو یاد نہ کرنا چاہئے

ایک مرتبہ سچی توبہ کرلینے کے بعد بار بار گناہوں کو یاد نہ کرنا چاہئے ارشاد فرمایا کہ بے ضرورت گناہوں کو یاد کرنا اپنے ہاتھوں وحشت کا سامان کرنا ہے ۔ شیخ ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ گناہ معاف ہوجانے کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ گناہ دل سے مٹ جائے اور جب تک وہ...

read more
شریر نفس والوں کے لئے توبہ کی دو رکعت کافی نہیں

شریر نفس والوں کے لئے توبہ کی دو رکعت کافی نہیں

شریر نفس والوں کے لئے توبہ کی دو رکعت کافی نہیں ارشاد فرمایا کہ بعض لوگوں کا نفس بڑا شریر ہوتا ہے ، (توبہ کی )دو رکعت سے اس کو زجر(سرزنش، تنبیہ) نہ ہوگا ، سو اگر کسی کو دو رکعت کافی نہ ہوں تو وہ ہر گناہ کے بعد چاررکعت پڑھا کرے ، چار بھی کافی نہ ہوں تو آٹھ پڑھا کرے۔...

read more
نماز پڑھ کر توبہ کرنے کا فائدہ

نماز پڑھ کر توبہ کرنے کا فائدہ

نماز پڑھ کر توبہ کرنے کا فائدہ ارشاد فرمایا کہ جب توبہ کرو تو اس قاعدہ سے کرو جو حدیث پاک میں آیا ہے کہ پہلے دو رکعت نماز توبہ کی نیت سے پڑھو ، اس کے بعد توبہ کرو ۔ اس میں یہ مصلحت تو ظاہر ہی ہے کہ ان الحسنات یذھبن السیئات یعنی نیکیاں گناہوں کو زائل کردیتی ہیں ۔...

read more
گناہوں سے توبہ نہ کرنے کی نحوست

گناہوں سے توبہ نہ کرنے کی نحوست

گناہوں سے توبہ نہ کرنے کی نحوست ارشاد فرمایا کہ اگر گناہ صادر ہوجائے تو اس کے تدارک (اور توبہ) میں غفلت نہ کرو ، اگر غفلت کی تو حدیث میں آیا ہے کہ ایک گناہ سے دل پر سیاہ داغ پیدا ہوجاتا ہے ، پھر اگر توبہ کرلی تو وہ مٹ جاتا ہے ورنہ بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ پورا دل...

read more
حج نفلی سے پہلے اصلاحِ نفس کی فکر کیجئے کیونکہ وہ فرض ہے

حج نفلی سے پہلے اصلاحِ نفس کی فکر کیجئے کیونکہ وہ فرض ہے

حج نفلی سے پہلے اصلاحِ نفس کی فکر کیجئے کیونکہ وہ فرض ہے ارشاد فرمایا کہ مولانا رومی ؒ فرماتے ہیںکہ حج ربّ البیت ہر شخص پر فرض ہے گو حج البیت (یعنی بیت اللہ کا حج کرنا) ابھی اس شخص پر فرض نہ ہو کیونکہ حج ربّ البیت کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف چلنا ، اس کی طلب...

read more
اکسیر بن کر یعنی اللہ والوں سے تعلق پیدا کرکےتوبہ کے بعد حج کو جائیے

اکسیر بن کر یعنی اللہ والوں سے تعلق پیدا کرکےتوبہ کے بعد حج کو جائیے

اکسیر بن کر یعنی اللہ والوں سے تعلق پیدا کرکےتوبہ کے بعد حج کو جائیے ارشاد فرمایا کہ صاحبو! حج کو جائیے مگر اکسیر بن کر جائیے اور میں آپ کو اکسیر بننے کا طریقہ بھی بتلاتا ہوں ، اور وہ یہ ہے کہ کسی کیمیا گر (یعنی شیخ کامل ) سے تعلق پیدا کرلو ۔ کیمیا گر سے میری مراد...

read more
سفر حج سے پہلے اصلاحِ نفس کی اور کسی اللہ والے سےاصلاحی تعلق قائم کرنے کی ضرورت

سفر حج سے پہلے اصلاحِ نفس کی اور کسی اللہ والے سےاصلاحی تعلق قائم کرنے کی ضرورت

سفر حج سے پہلے اصلاحِ نفس کی اور کسی اللہ والے سےاصلاحی تعلق قائم کرنے کی ضرورت ارشاد فرمایا کہ حج تو ضرور کرنا چاہئے مگر اس کے ساتھ اس کے آداب و شرائط کا پورا لحاظ کرنا چاہئے ورنہ جو شخص حج میں احتیاط نہیں کرتا اس کی ایسی مثال ہے جیسے بیمار بد پرہیزی کرتا ہے، مگر حج...

read more
حج کی حقیقت

حج کی حقیقت

حج کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ اور تمام عبادات تو مجاہدہ ہیں اور حج مشاہدہ ہے۔ جو لوگ طریقِ مجاہدہ (یعنی مجاہدے کی منزلیں) طے کر چکے ہیں وہ واقعی صرف حج ِ بیت نہیںکرتے بلکہ حج ربّ البیت کرتے ہیں ۔ ان کو ظاہری آنکھوں سے گو (حق تعالیٰ کا) دیدار نصیب نہ ہو مگر حج میں قلب...

read more
سفر حج سفر آخرت کے مشابہ ہے

سفر حج سفر آخرت کے مشابہ ہے

سفر حج سفر آخرت کے مشابہ ہے ارشاد فرمایا کہ یہ سفر سفرِ آخرت کے مشابہ ہے کہ اپنے گھر بار زمین جائیداد وغیرہ کو چھوڑ کر اقرباء سے رخصت ہو کر جاتا ہے اور تھوڑا سا سامان ساتھ لیتا ہے جیسا کہ مردہ سب سامان چھوڑ کر صرف کفن ساتھ لے جاتا ہے۔ بلکہ بعض حاجی بھی اس خیال سے کہ...

read more

Most Viewed Posts