تعلیمات حج اور ملفوظاتِ حکیم الامت

اس کیٹگری میں حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وہ منتخب ملفوظات شامل ہیں جو حج اور اس کی ادائیگی کے حوالے سے ہیں۔ امداد الحجاج ودیگر افادات سے لیا گیا یہ قیمتی انتخاب علمائے کرام کے لئے حکمت پر مشتمل ہے ۔ عوام الناس کے لئے روحانی بصیرت سے بھرپور ہے۔ اور ان ملفوظات کا مطالعہ نہ صرف حاجیوں کے لیے رہنمائی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے لیے بھی علم و فہم کا ذریعہ ہے۔
پڑھئے، عمل کیجئے اور شئیر کرنا نہ بھولیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ، اخلاصِ عمل اور مقبول حج کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

All Posts

حجر اسود کسوٹی ہے

حجر اسود کسوٹی ہے

حجر اسود کسوٹی ہے ارشاد فرمایا کہ حجر اسود کسوٹی ہے ، اس کو چھونے کے بعد انسان کا اصلی رنگ ظاہر ہوجاتا ہے ، جو حالت پہلے سے مخفی (چھپی ہوئی) تھی وہ اب کھل جاتی ہے۔ اگر طبیعت میں نیکی تھی تو پہلے سے زیادہ نیک ہوجاتا ہے ، اگر بدی تھی تو اب وہ بدی کھل جاتی ہے۔بہت لوگ...

read more
ایسے حاجیوں کی حالت قابلِ افسوس ہے

ایسے حاجیوں کی حالت قابلِ افسوس ہے

ایسے حاجیوں کی حالت قابلِ افسوس ہے ارشادفرمایا کہ ان لوگوں کی حالت زیادہ قابلِ حسرت (و قابلِ افسوس) ہے جو حج کو جاتے ہیں اور ریل یا جہاز میں بے ہودہ وساوس یا کاہلی سے نماز نہیں پڑھتے ، ایک عبادت ادا کرنے چلے اور پانچ فرض روزانہ برباد کئے۔ اگر (بحری) جہاز کی ضائع شدہ...

read more
بعض لوگ سفر حج میں پہلے سے زیادہ گناہ کرنے لگتے ہیں

بعض لوگ سفر حج میں پہلے سے زیادہ گناہ کرنے لگتے ہیں

بعض لوگ سفر حج میں پہلے سے زیادہ گناہ کرنے لگتے ہیں ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ سفر حج میں پہلے سے (زیادہ) گناہ کرنے لگتے ہیں ، نماز چھوڑ دیتے ہیں ، جماعت کا اہتمام تو اچھے اچھے بھی نہیں کرتے اور لڑائی جھگڑا کرتے ہیں ، اور حج کرکے اپنے کو سب سے افضل سمجھنے لگتے ہیں ، کیا...

read more
حج کے سات آداب

حج کے سات آداب

حج کے سات آداب حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ تبلیغ دین میں تحریر فرماتے ہیں جس کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب حضرت اقدس تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ جاننا چاہئے کہ آدابِ حج سات ہیں:۔۔(۱) اول یہ ہے کہ سفر سے پہلے حلال زادِ راہ اور کوئی نیک بخت ساتھی...

read more
حاجیوں کو چند اہم نصیحتیں

حاجیوں کو چند اہم نصیحتیں

حاجیوں کو چند اہم نصیحتیں حاجیوں کو چند امور کا لحاظ رکھنا ضروری ہے:۔۔(۱) سفر میں خصوصاََ جہاز میں (یا ٹرین و اسٹیشن میں) نماز قضا نہ کرے ۔ بڑی بری بات ہے کہ ایک فرض کے لئے اتنے فرض اڑا دئیے جائیں۔۔(۲) سفر میں نہ کسی سے تکرار(جھگڑا) کریں، نہ کسی پر اعتماد۔۔(۳) مطوف...

read more
حج سے متعلق چند ضروری ہدایات

حج سے متعلق چند ضروری ہدایات

حج سے متعلق چند ضروری ہدایات ۔(۱)جس کو حج کرنا ہوجلدی چل دینا چاہئے ، خدا جانے کیا موانع پیش آجائیں۔۔(۲)کافی خرچ لے کر حج کو جانا چاہئے۔۔(۳) حج کرکے اگر استطاعت ہو مدینہ طیبہ جا کر روضہ منورہ کی زیارت سے بھی مشرف ہو۔۔(۴) اگر اس قدر روپیہ پاس ہے کہ حج کرسکتے ہو مگر...

read more
حج میں اخلاص کی ضرورت

حج میں اخلاص کی ضرورت

حج میں اخلاص کی ضرورت ارشاد فرمایا کہ یوں تو ہر عبادت کے لئے اخلاص کی ضرورت ہے مگر حج کے لئے خاص طور پر اخلاص کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ساری عمر میں ایک بار اس کے ادا کرنے کا موقعہ ملتا ہے ۔ پھر نہ معلوم کسی کی قسمت میں دوبارہ ہے بھی یا نہیں تو ایسی عبادت میں بہت زیادہ...

read more
صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی مثال

صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی مثال

صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کی مثال ارشاد فرمایا کہ صغائر (یعنی گناہِ صغیرہ )کی مثال ایسی ہے جیسے آگ کے شرارے (چنگاریاں، چھوٹے انگارے) پھیلے ہوئے ہوں ، اور کبائر کی ایسی مثال ہے جیسے بڑا شعلہ ہو تو اندیشہ ناک دونوں ہیں کیونکہ بعض دفعہ ذرا سی چنگاری سے شہر کا شہر جل گیا ہے...

read more
حقوق العباد مثلاََ قرض وغیرہ نہ شہید ہوجانےسے معاف ہوتے ہیں نہ حج و عمرہ سے

حقوق العباد مثلاََ قرض وغیرہ نہ شہید ہوجانےسے معاف ہوتے ہیں نہ حج و عمرہ سے

حقوق العباد مثلاََ قرض وغیرہ نہ شہید ہوجانےسے معاف ہوتے ہیں نہ حج و عمرہ سے حدیث شریف میں آیا ہے الحج یھدم ماکان قبلہ یعنی حج گذشتہ تمام گناہوں کو ختم کردیتا ہے ، اس حدیث پاک میں لفظ ما بظاہر عام ہے مگر یہ اپنے عموم پر باقی نہیں ، اس سے حقوق العباد مستثنیٰ ہیں کیونکہ...

read more
گناہ کی دو قسمیں اور ان کا علاج

گناہ کی دو قسمیں اور ان کا علاج

گناہ کی دو قسمیں اور ان کا علاج ارشاد فرمایا کہ گناہ دو طرح کے ہوتے ہیں ۔ ایک وہ گناہ جن کو چھوڑنے میںذرا بھی تکلیف نہیں ہوتی اور ایک وہ جن کے چھوڑنے میں کسی قدر تکلیف ہوتی ہے ۔ اوّل کی مثال مردوں کے لئے ریشم پہننا ، داڑھی منڈانا وغیرہ۔ ان کے چھوڑنے میں کیا تکلیف ہوتی...

read more

Most Viewed Posts