تعلیمات حج اور ملفوظاتِ حکیم الامت

اس کیٹگری میں حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وہ منتخب ملفوظات شامل ہیں جو حج اور اس کی ادائیگی کے حوالے سے ہیں۔ امداد الحجاج ودیگر افادات سے لیا گیا یہ قیمتی انتخاب علمائے کرام کے لئے حکمت پر مشتمل ہے ۔ عوام الناس کے لئے روحانی بصیرت سے بھرپور ہے۔ اور ان ملفوظات کا مطالعہ نہ صرف حاجیوں کے لیے رہنمائی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے لیے بھی علم و فہم کا ذریعہ ہے۔
پڑھئے، عمل کیجئے اور شئیر کرنا نہ بھولیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ، اخلاصِ عمل اور مقبول حج کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

All Posts

روضہ اقدس کی زیارت پر ایک سطحی اشکال اور اس کا جواب

روضہ اقدس کی زیارت پر ایک سطحی اشکال اور اس کا جواب

روضہ اقدس کی زیارت پر ایک سطحی اشکال اور اس کا جواب ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ قبر شریف کی زیارت پر یہ شبہ کرتے ہیں کہ اب تو قبر کی بھی زیارت نہیں ہوتی کیونکہ قبر شریف نظر نہیں آتی ، اس کے گرد پتھر (اور لوہے) کی دیوار (جالی) قائم ہے ، جس کا دروازہ بھی نہیں۔یہ عجیب لغو...

read more
رسول اللہ ﷺ کی محبت کا حق ہے کہ آپ کے روضہ اقدس کی زیارت کی جائے

رسول اللہ ﷺ کی محبت کا حق ہے کہ آپ کے روضہ اقدس کی زیارت کی جائے

رسول اللہ ﷺ کی محبت کا حق ہے کہآپ کے روضہ اقدس کی زیارت کی جائے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت کا ایک حق یہ ہے کہ قبر شریف (یعنی روضہ اقدس ) کی زیارت سے مشرف ہو۔ خصوصاََ جو حالت ِ حیات میں زیارت سے مشرف نہیں ہوئے وہ روضہ اطہر سے برکات حاصل کرلیں کہ وہ برکات...

read more
زیارتِ مدینہ کی برکت

زیارتِ مدینہ کی برکت

زیارتِ مدینہ کی برکت ارشاد فرمایا کہ ایک طاعت اور ہے جس میں خشک مزاج والوں نے اختلاف کیا ہے اور وہ زیارتِ مدینہ ہے ۔ زیارتِ مدینہ بڑی برکت کا عمل ہے ، جو اہلِ قلب ہیں ان کو بڑے بڑے ثمرات عطا ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی حج سے پہلے زیارت کرلے تو ان ثمرات کے حصول کی استعداد پیدا...

read more
مشروعیت حج کی حکمت

مشروعیت حج کی حکمت

مشروعیت حج کی حکمت ارشاد فرمایا کہ مشروعیت ِ حج کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ ہر مومن کو خدا سے محبت ہے تو لازم ہے کہ اس محبت کی وجہ سے اس کو شوقِ وصال بھی ہوگا اور انسان ضعیف البُنیان(اپنی پیدائش کے اعتبار سے کمزور )اس دنیا میں(حق تعالیٰ کے) دیدار کی تاب نہیں لاسکتا تو...

read more
حج اکبر کا مفہوم

حج اکبر کا مفہوم

حج اکبر کا مفہوم ایک صاحب نے دریافت کیا کہ حج اکبر کسے کہتے ہیں تو فرمایا کہ حج اکبر عوام تو اس حج کو کہتے ہیں کہ جو جمعہ کو واقع ہو مگر یہ کوئی شرعی اصطلاح نہیں بلکہ شرعی اصطلاح میں تو مطلق حج کو حج اکبر کہتے ہیں جو مقابلہ میں ہے عمرہ کے کہ عمرہ کو اصطلاحِ شریعت میں...

read more
خطرۂ حج اور اس کا علاج

خطرۂ حج اور اس کا علاج

خطرۂ حج اور اس کا علاج فرمایا کہ حضرت مولانا محمدقاسم صاحب نانوتوی رحمۃ اﷲ علیہ کا قول ہے کہ حجر اسود کسوٹی ہے۔ اس کے چھونے سے انسان کی اصلی حالت ظاہر ہوجاتی ہے۔ اگر واقعی فطرۃََ صالح ہے تو حج کے بعد اعمالِ صالحہ کا غلبہ اس پر ہوگا اور اگر فطرۃََ طالع ہے ، محض تصنع...

read more
سفر حج سفر عشق ہے

سفر حج سفر عشق ہے

سفر حج سفر عشق ہے فرمایا کہ سفر حج میں لوگ بہت بہت پریشانیاں اٹھاتے ہیں ۔ سخت دقتیں پیش آتی ہیں۔ یوں چاہئے کہ پختہ ہوکر سب کاموں کو اﷲ کے سپرد کردے۔ ان شاء اﷲ تعالیٰ بہت آسانی سے سب امور طے ہوجائیں گے۔ چنانچہ ہمیں بہت سہولت رہی تھی۔ ہم نے دیکھا کہ بڑے بڑے امراء وزنی...

read more
سفر حج میں لڑائی جھگڑے کیوں ہوتے ہیں

سفر حج میں لڑائی جھگڑے کیوں ہوتے ہیں

سفر حج میں لڑائی جھگڑے کیوں ہوتے ہیں ارشاد فرمایا کہ حج کے سفر میں زیادہ تر لڑائی جھگڑے اس وجہ سے پیش آتے ہیں کہ ایک کو دوسرے سے توقع (اور امید) ہوتی ہے۔ پھر جب اس توقع کے خلاف برتاؤ ہوتا ہے تو جھگڑے پیش آتے ہیں ۔ اسی لئے فقہاء نے لکھا ہے کہ سفر حج میں زادِ راہ میں...

read more
لڑنے جھگڑنے والا حاجی خدا کا مبغوض ہوتاہے

لڑنے جھگڑنے والا حاجی خدا کا مبغوض ہوتاہے

لڑنے جھگڑنے والا حاجی خدا کا مبغوض ہوتاہے ارشاد فرمایا کہ حجاج بمنزلہ عاشق کے محبوب کی گلیوں میں چکر لگانے والے ہوتے ہیں ۔ پس جو شخص عاشقانِ الٰہی کو (یعنی حاجیوں کو)سب و شتم کرے اور ان سے لڑے بھڑے وہ خدا کا مبغوض و ممقوت ٹھہرتا ہے (یعنی اللہ کا غضب اس پر نازل ہوتا ہے...

read more
سفر حج میں آخرت کا تصور اور مراقبہ اس طرح کرو

سفر حج میں آخرت کا تصور اور مراقبہ اس طرح کرو

سفر حج میں آخرت کا تصور اور مراقبہ اس طرح کرو ارشاد فرمایا کہ سفر حج کی وضع بالکل سفر آخرت کی سی ہے ، اور مقصود یہ ہے کہ حاجیوں کو اعمالِ حج ادا کرنے سے مرنے کا وقت اور مرنے کے بعد پیش آنے والے واقعات یاد آجائیں۔مثلاََ :۔۔(۱) شروع سفر میں بال بچوں سے رخصت ہوتے وقت...

read more

Most Viewed Posts