تعلیمات حج اور ملفوظاتِ حکیم الامت

اس کیٹگری میں حضرت حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے وہ منتخب ملفوظات شامل ہیں جو حج اور اس کی ادائیگی کے حوالے سے ہیں۔ امداد الحجاج ودیگر افادات سے لیا گیا یہ قیمتی انتخاب علمائے کرام کے لئے حکمت پر مشتمل ہے ۔ عوام الناس کے لئے روحانی بصیرت سے بھرپور ہے۔ اور ان ملفوظات کا مطالعہ نہ صرف حاجیوں کے لیے رہنمائی ہے بلکہ عام مسلمانوں کے لیے بھی علم و فہم کا ذریعہ ہے۔
پڑھئے، عمل کیجئے اور شئیر کرنا نہ بھولیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی سمجھ، اخلاصِ عمل اور مقبول حج کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

All Posts

وقوفِ عرفہ کی حقیقت اور اس کی اہمیت

وقوفِ عرفہ کی حقیقت اور اس کی اہمیت

وقوفِ عرفہ کی حقیقت اور اس کی اہمیت ارشاد فرمایا کہ حضور اکرم سرورِ دوعالم ﷺ فرماتے ہیںکہ الحج عرفہ (عرفات میں حاضری ہی حج ہے)۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج عرفات میں جانے کا نام ہے اور یہ ایسا رکن ہے کہ اگر یہ فوت ہوجائے تو اس کا کچھ بدل نہیں ۔ حج میں بعض اعمال تو ایسے...

read more
رمی جمار سے مقصود اللہ کا ذکر ہے

رمی جمار سے مقصود اللہ کا ذکر ہے

رمی جمار سے مقصود اللہ کا ذکر ہے ارشاد فرمایا کہ رمی جمار کرنے میں وہی راز ہے جو خاص حدیث میں وارد ہوا ہے کہ رمی جمار خدا تعالیٰ کا ذکر کرنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے ،باقی کنکریوں کا ہونا ذکر کی تعیین کے لئے ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر کنکری پھینکنے کے ساتھ اللہ اکبر کہنامشروط...

read more
حج کے بعد زندگی گزارنے میں شدید احتیاط لازم ہے

حج کے بعد زندگی گزارنے میں شدید احتیاط لازم ہے

حج کے بعد زندگی گزارنے میں شدید احتیاط لازم ہے ارشاد فرمایا کہ حج کی فضیلت معلوم ہوگئی کہ گذشتہ گناہ اس سے معاف ہوجاتے ہیں ، خواہ سب یا بعض، مگر حج کے بعد کے گناہ تو معاف نہیں ہوتے اس لئے حاجی صاحب کو آئندہ کی احتیاط بہت ضروری ہے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ احتیاط اس لئے...

read more
حج سے واپسی پر استقبال اور مبارکباد دئیے جانے کی تمنا

حج سے واپسی پر استقبال اور مبارکباد دئیے جانے کی تمنا

حج سے واپسی پر استقبال اور مبارکباد دئیے جانے کی تمنا ارشاد فرمایا کہ (بعض حاجی یہ خیال کرتے ہیںکہ) ہم جب حج سے لوٹیں گے تو لوگ ہم کو حج کی مبارکباد دینے آئیںگے ، اور جو مبارکباد دینے نہ آئے اس کی شکایت کی جاتی ہے کہ ہم حج کر کے آئے تھے ، ہم کو مبارکباد بھی نہ دی۔...

read more
حج مقبول ہونے کی ایک علامت

حج مقبول ہونے کی ایک علامت

حج مقبول ہونے کی ایک علامت ارشاد فرمایا کہ حج مقبول ہونے کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ دوبارہ وہاں پھرجانے کا شوق دل میں پیدا ہو اور جو شخص وہاں سے آکر پھر دوبارہ جانے سے توبہ کرلے ، اندیشہ ہے کہ اس کا حج مقبول نہ ہوا ہو۔ اس لئے جہاں تک ہوسکے اس کی کوشش کرے کہ دل میں پھر...

read more
حج سے واپس آکر زمانہ حج کی تکلیفوں کو بیان کرکے گنہگار نہ بنئے

حج سے واپس آکر زمانہ حج کی تکلیفوں کو بیان کرکے گنہگار نہ بنئے

حج سے واپس آکر زمانہ حج کی تکلیفوں کو بیان کرکے گنہگار نہ بنئے ارشاد فرمایا کہ ایک کوتاہی بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ حج سے آکر وہاں کی تکلیفوں کا حال بیان کرتے ہیں ، ایسی باتیں نہ کرنی چاہئیں۔ چاہے وہ واقعی کلفتیں ہوں اور اگر ان واقعی کلفتوں کو اضافہ کرکے بیان کیا جائے...

read more
حج کے بعد فخر و شیخی بگھار کر اپنے حج کو ضائع نہ کیجئے

حج کے بعد فخر و شیخی بگھار کر اپنے حج کو ضائع نہ کیجئے

حج کے بعد فخر و شیخی بگھار کر اپنے حج کو ضائع نہ کیجئے ارشاد فرمایا کہ ایک کوتاہی حج میں یہ ہوتی ہے کہ اکثر لوگوں کو افتخار و اشتہار (یعنی فخر کرنے اور اپنے کارناموں کو بیان کرنے) کی عادت ہوتی ہے ۔ جہاں بیٹھتے ہیں اپنے حج کے تذکرے کرتے ہیں تاکہ لوگ ان کو حاجی سمجھیں ۔...

read more
حج میں عورتوں کی ریا کاری

حج میں عورتوں کی ریا کاری

حج میں عورتوں کی ریا کاری ارشاد فرمایا کہ حج کے بعد مستورات تو خصوصاََ بہت ریاکاری کرتی ہیں کیونکہ ان کو ساری عمر میں ایک بار حج کے لئے گھر سے نکلنا ہوتا ہے ، اس کو وہ بہت ہی بڑا کارنامہ سمجھتی ہیں ، اور حج کے بعد اگر کوئی ان کو حجن نہ کہے تو اس پر خفا ہوتی ہیں اور...

read more
ایک حاجی کی ریاکاری کی عبرت آمیز حکایت

ایک حاجی کی ریاکاری کی عبرت آمیز حکایت

ایک حاجی کی ریاکاری کی عبرت آمیز حکایت ارشاد فرمایا کہ حج کے بعد ایک معصیت یہ ہوتی ہے کہ بعض لوگ ریا کرتے ہیں ، ریا سے اکثر طاعات کے انوار زائل ہوجاتے ہیں ، ساراثواب جاتا رہتا ہے ، اس سے بہت احتیاط کرنا چاہئے۔ بعض لوگ صراحۃََ اپنے حاجی ہونے کا اگر ذکر نہیں کرتے تو...

read more
مدینہ منورہ کی حاضری اور مسجدنبوی اور روضہ اقدس کی زیارت

مدینہ منورہ کی حاضری اور مسجدنبوی اور روضہ اقدس کی زیارت

مدینہ منورہ کی حاضری اور مسجدنبوی اور روضہ اقدس کی زیارت ارشاد فرمایا کہ اگر گنجائش ہو تو حج کے بعد یا حج سے پہلے مدینہ منورہ حاضر ہو کر جناب رسول مقبول ﷺ کے روضہ مبارک اور مسجد نبوی کی زیارت سے برکت حاصل کرے ۔ اس کے متعلق رسول مقبول ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے میری...

read more

Most Viewed Posts