مرید اپنی مرضی نہ چلائے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ جس طرح کوئی مریض جسمانی ڈاکٹر یا حکیم سے اپنی فرمائش کے مطابق دوا نہیں تجویز کرا سکتا ، اسی طرح کوئی مرید اپنے پیر سے کسی خاص عمل ، وظیفہ، شغل یا مراقبہ کے لیے...










