اختلاف اہل علم میں طبائع کا اثر حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے جو پانی کے باب میں تنگی کی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے مقام پر پانی کثرت سے موجود تھا دجلہ فرات بہتے تھے پس انہوں نے خوب دل کھول کر شرطیں لگائیں امام شافعی رحمۃ اللہ...
