بہت جلد سحری کرلینا کوتاہی ہے

بہت جلد سحری کرلینا کوتاہی ہے

ارشاد فرمایا کہ اکثر لوگ آدھی رات سے سحری کھا کر بیٹھ رہتے ہیں ۔ سو اول تو اس قدر تعجیل (یعنی سحری جلدی کرنا) شارع کے حکم کے خلاف ہے ۔ نیز سحری کی مشروعیت کی جو غرض ہے اس کے بھی خلاف ہے اور وہ غرض یہ ہے کہ مسلمان اور اہلِ کتاب(یہود و نصاریٰ) میں فرق رہے اور روزہ میں قوت اور طاقت رہے۔ دوسرے اکثر عوام کا یہ عقیدہ ہوجاتا ہے کہ جب سحری کھا کر روزہ کی نیت کرلی یا سو گئے تو اس کے بعد گو رات باقی ہی ہو مگر اب کھانا پینا جائز نہیں سو یہ عقیدہ ایک اختراع فی الدین ہے(یعنی دین میں اپنی طرف سے نئی بات گھڑنا ہے )۔ اس سے توبہ واجب ہے۔ (احکام رمضان ،صفحہ ۱۵۳)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more