بچہ کی روزہ کشائی کی رسم
ارشاد فرمایا کہ ایک دستور یہ ہے کہ بچہ جب پہلا روزہ رکھتا ہے تو چاہے کوئی کیسا ہی غریب ہو لیکن قرض کرکے ، بھیک مانگ کر روزہ کشائی کا بکھیڑا (دعوت وغیرہ) ضرور ہوگا ۔ جو بات شریعت میں ضروری نہ ہو اس کو ضروری سمجھنا بھی گناہ ہے ۔ اس واسطے ایسی پابندی چھوڑ دینا چاہئے۔(احکام رمضان ،صفحہ ۱۵۶)۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

