میرے شیخ کا طرز عمل
سیدی حضرت حاجی محمد شریف صاحب رحمہ اللہ (خلیفہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ) کی رہائش گاہ کے سامنے مخالف مسلک والوں کی مسجد تھی۔۔۔۔ ایک ہمسایہ نہایت مخالف تھا۔۔۔۔ مسلکی اختلاف کے علاوہ اس کا رویہ بھی نازیبا رہتا لیکن اس سب کے باوجود حضرت نے کبھی شکوہ نہیں کیا بلکہ اس کے انتقال کی خبر سن کر راقم الحروف کو بار بار بھیجتے کہ جاکر معلوم کرو کہ جنازہ کس وقت ہے تاکہ میں اس میں شرکت کروں۔۔۔۔پھر فرماتے کہ مجھے اس سے بہت محبت ہے کیونکہ میں ہر روز صبح نماز فجر کیلئے نکلتا تو دیکھتا کہ یہ اپنی مسجد میں بیٹھا اللہ اللہ کررہا ہوتا۔۔۔۔(از مرتب)
