حکیم الاسلام کا حکیمانہ برتائو
ایک مرتبہ حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ ملتان تشریف لائے تو فرمایا کہ یہاں کوئی بزرگ ہوں تو میں جاکر ان کی زیارت و ملاقات کا شرف حاصل کرلوں۔۔۔۔ میزبانوں نے عرض کیا کہ حضرت ایک بزرگ ہیں لیکن وہ ہمارے مسلک کے نہیں۔۔۔۔ فرمایا کوئی حرج نہیں مجھے ان کے پاس لے چلو۔۔۔۔ حضرت حکیم الاسلام رحمہ اللہ نے جاکر ان سے ملاقات کی۔۔۔۔ انہوں نے بھی اکرام کا معاملہ کیا اور وہ اس ملاقات سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اپنے دونوں بیٹوں کو تعلیم کیلئے دارالعلوم دیوبند بھیجا۔۔۔۔(از مرتب)
