امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے یہاں مخالف مسلک کا احترام
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہاں نکسیر پھوٹنے اور حجامت (پچھنے) لگوانے سے وضو ضروری ہو جاتا ہے۔۔۔۔ ان سے ایک بار پوچھا گیا کہ امام کے بدن سے خون نکلا اور اس نے وضو نہیں کیا۔۔۔۔ کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
آپ نے جواب دیا:’’ امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ اور سعید بن مسیّب رحمہ اللہ تعالیٰ کے پیچھے میں کیسے نماز نہ پڑھوں؟‘‘ (اسلام میں اختلاف کے اصول و آداب صفحہ ۱۰۹)
