خدا کے احکام رائے سے معلوم نہیں ہوسکتے

خدا کے احکام رائے سے معلوم نہیں ہوسکتے

حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں خدا کے احکام رائے سے معلوم نہیں ہوسکتے اس کا راز یہ ہے کہ خدا تعالیٰ بشر نہیں ہیں بشر کی رائے جن احکام کو ثابت کرتی ہے خدا تعالیٰ کی طرف ان کو منسوب کرنے میں قیاس الغائب علی الشاہد ہوگا کہ جب ہمارے علم میں یہ اصلح ہے تو خدا تعالیٰ کے علم میں بھی یہی اصلح ہوگا اور یہ جائز نہیں اور یہ ایسی غلطی ہے جس سے بہت سے فرقے گمراہ ہوگئے اس طرح اتباع تو ہوا ہوٰی کا اور حیلہ کیلئے نصوص کو بھی لے لیا گیا اگر یہ طریقہ حق کے مل جانے کا ہوتا تو بہتر فرقے کیوں ہوتے کیونکہ حق تو ایک ہی ہے اس تک سب پہنچ جاتے یہ بہتر فرقے اس طرح تو ہوئے کہ ہر فرقے نے ایک دعویٰ اپنے دل سے تراش کر قرار دے لیا۔پھر اس کے ثبوت کیلئے کچھ نصوص ڈھونڈ لیں۔
نصوص کی خاصیت یہ ہے کہ جب کوئی حق کے اتباع کیلئے قطع نظر ضروریات اور مصالح سے ان میں نظر اور فکر کرتا ہے تو اس کو ان سے صحیح راستہ مل جاتا ہے اور جب کوئی حکم کو اپنی رائے سے متعین کرکے نصوص سے اسکی تائید ڈھونڈتا ہے تو اس کو ظاہراً تائید بھی مل جاتی ہے یہی فرق ہے اہل حق اور اہل باطل میں کہ اہل حق خالی الذہن ہو کر وحی کے حکم کو معلوم کرتے ہیں۔ اور اہل باطل اپنی رائے سے ایک مقصود کو معین کرکے نصوص میں تلاش کرتے ہیں اس صورت میں جونیدہ پابندہ نصوص موہمہ بھی مل جاتے ہیں مگر یہ طریقہ اہل حق کا نہیں ہے اور اس طرح سے ہاتھ نہیں آتا۔ ( ج ۲۶ ص ۴۷)

Most Viewed Posts

Latest Posts

تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا

تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اجتہاد فی الدین کا دور ختم ہو چکا توہو جائے مگر اس کی تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا‘ تقلید ہر اجتہاد کی دوامی رہے گی خواہ وہ موجودہ ہو یا منقضی شدہ کیونکہ...

read more

طریق عمل

طریق عمل حقیقت یہ ہے کہ لوگ کام نہ کرنے کے لیے اس لچر اور لوچ عذر کو حیلہ بناتے ہیں ورنہ ہمیشہ اطباء میں اختلاف ہوتا ہے وکلاء کی رائے میں اختلاف ہوتا ہے مگر کوئی شخص علاج کرانا نہیں چھوڑتا مقدمہ لڑانے سے نہیں رکتا پھر کیا مصیبت ہے کہ دینی امور میں اختلاف علماء کو حیلہ...

read more

اہل علم کی بے ادبی کا وبال

اہل علم کی بے ادبی کا وبال مذکورہ بالا سطور سے جب یہ بات بخوبی واضح ہوگئی کہ اہل علم کا آپس میں اختلاف امر ناگزیر ہے پھر اہل علم کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کرنا کتنی سخت محرومی کی بات ہے حالانکہ اتباع کا منصب یہ تھا کہ علمائے حق میں سے جس سے عقیدت ہو اور اس کا عالم...

read more