اختلاف کی حقیقت
حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کے درمیان بھی اختلافات تھے ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ میں اجتہادی مسائل میں جو اختلافات ہیں وہ صحابہ رضی اللہ عنہم میں بھی تھے لیکن اس کے باوجود ادب و احترام اور عظمت و تعظیم میں ذرہ برابر کمی نہ کی اس لئے کہ ہمارے ہاں جھگڑوں کی وجہ مسائل کی خاصیت نہیں بلکہ ہمارے نفسانی جذبات ہیں ہم نے اپنے جذبات کو نکالنے کے لیے مسائل کو آڑ بنا رکھا ہے اگر یہ مسائل کی خاصیت ہوتی تو سب سے پہلے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم لڑتے۔ (خطبات حکیم الاسلام)
