امام رازی رحمہ اللہ کا ایک غیر مسلمہ اُصول
فرمایا کہ امام رازیؒ اس بات کو جو عقل کے خلاف ہو بالکل نفی کردیتے ہیں اور ایسی روایت کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ دیکھیں کہ فلاں حدیث بخاری میں موجود ہے لیکن امام رازی نے اس کا بالکل انکار کردیا۔ اگرچہ رازی بھی ہمارے قبلہ وکعبہ اور بزرگ ہیں۔ لیکن امام بخاری کے سامنے رازی کو احادیث میں فوقیت حاصل نہیں ہے۔ ہم دونوں کا احترام کرتے ہیں۔ جو بات رازی کی سمجھ میں نہ آئے اور روایت سے اس کا ثبوت ملتا ہو۔ رازی وہاں راویوں کی تکذیب کردیتے ہیں۔ ان کا یہ اصول مسلم نہیں۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۱۵)
