قرآنی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ
اگر دماغ میں یہ بات بیٹھ جائے کہ ہر مسلمان ہمارا بھائی ہے تو نہ جانے کتنے جھگڑے‘ کتنے فساد‘ کتنے قتل و قتال ختم ہو جائیں۔
افسوس یہ ہے کہ آج یہ سبق ہم لوگ بھولتے جا رہے ہیں‘ آج مسلمان مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے‘ آج مسلمان مسلمان کے خلاف صف آرا ہے‘ آج مسلمان مسلمان کو قتل کرنے کی فکر میں ہے‘ مذہب کے نام پر‘ دین کے نام پر‘ عبادت کے نام پر یہ سب کام ہو رہے ہیں‘ عبادت گاہیں تک محفوظ نہیں رہیں‘ ان پر بھی حملے کئے جا رہے ہیں‘ یہ سارا فساد اس بات کا ہے کہ آج ہم قرآن کریم کی تعلیمات سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔۔۔۔
