حق کی بنیاد پر باہمی تعاون

حق کی بنیاد پر باہمی تعاون

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ فرماتے ہیں:۔
آج ہمارے معاشرے میں یہ منظر نظر آتا ہے کہ جو غریب قسم کے لوگ ہیں وہ تو ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن دولت مند معاشرے میں یہ منظر نظر آتا ہے کہ کسی کو اس کی پرواہ ہی نہیں ہے کہ میرے پڑوسی کا کیا حال بن رہا ہے‘ اس کے اوپر کیا گزر رہی ہے‘ بلکہ ہر شخص اپنے حال میں مگن ہے۔۔۔۔
ایک مرتبہ میں نے خود یہ منظر دیکھا کہ ایک کار نے ایک آدمی کو ٹکر مار دی‘ وہ شخص سڑک پر گر گیا‘ اور وہ کار والا مارتا ہوا نکل گیا‘ اس کار والے نے یہ نہیں سوچا کہ یہ مجھ سے زیادتی ہوئی ہے تو میرا فرض بنتا ہے کہ میں اس کو کچھ طبی امداد پہنچائوں۔۔۔۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں کہ ایک مؤمن کا یہ کام نہیں کہ وہ دوسرے مؤمن کو بے یار و مددگار چھوڑ کر اس طرح چلا جائے‘ بلکہ جہاں موقع ہو‘ اور جتنی استطاعت ہو‘ وہ دوسرے مؤمن کی مدد کرے‘ بہرحال! اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَۃٌ‘‘ یعنی سارے مؤمن آپس میں بھائی بھائی ہیں‘ چاہے وہ تمہاری زبان نہ بولتا ہو‘ چاہے وہ تمہاری نسل سے تعلق نہ رکھتا ہو‘ لیکن اگر وہ مؤمن ہے تو تمہارا بھائی ہے۔۔۔۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

اختلاف کی دو قسمیں

اختلاف کی دو قسمیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔علماء کرام میں اگر اختلاف ہو جائے تو اختلاف کی حد تک وہ مضر نہیں جب کہ اختلاف حجت پر مبنی ہو ظاہر ہے کہ ایسی حجتی اختلافات میں جو فرو عیاتی ہوں ایک قدرمشترک ضرور ہوتا ہے جس پر فریقین...

read more

اختلاف کا اُصولی حل

اختلاف کا اُصولی حل محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف صاحب اپنے رسالہ ’’اِسلامی بینکاری‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:مخلص و محقق اور معتبر اکابر علمائے کرام کے درمیان کسی مسئلہ کی تحقیق کے سلسلے میں جب اختلاف ہوجائے تو بزرگ اکابر حضرات رحمہم اﷲ تعالیٰ کے ارشادات میں مکمل...

read more

ایک ڈاکو پیر بن گیا

ایک ڈاکو پیر بن گیا قطب الارشادحضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ اپنے مریدین سے فرمانے لگے تم کہاں میرے پیچھے لگ گئے۔۔۔۔ میرا حال تو اس پیر جیسا ہے جو حقیقت میں ایک ڈاکو تھا۔۔۔۔ اس ڈاکو نے جب یہ دیکھا کہ لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ پیروں کے پاس...

read more