اختلافی مسائل میں راہ صواب
اگر اجتہادی مسئلہ ہے تو اسے بیان کرو مگر لڑنا کیوں ہے؟ وہ اپنی قبر میں جائے گا اور تم اپنی قبر میں جائو گے کیونکر اس سے مسخرہ کرو اور اسے کیا حق ہے کہ تمہارا استہزاء کرے۔۔۔۔ آپ نے بیان کیا امر بالمعروف کا حق ادا ہوگیا۔۔۔۔ اب اگر کوئی نہیں مانتا نہ مانے۔۔۔۔ اگر اس کے پاس کوئی حجت ہے تو وہ عنداللہ جواب دے گا۔۔۔۔ تم ذمہ دار نہیں نہ تم سے آخرت میں پوچھا جائے گا اور پھر دین منوانا (یعنی اصول دین پر کسی کو مجبور کرنا بھی ضروری نہیں۔۔۔۔ چہ جائیکہ فروعی اور اجتہادی مسائل کا منوانا بھی ضروری ہو۔۔۔۔ بہر حال آج کل ذرا ذرا سے اختلافی مسائل پر لوگ نزاع کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔۔۔۔ اس سے مسلمانوں میں جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اور مسلمانوں کی قوت زائل ہورہی ہے۔۔۔۔
