فرقۂ ناجیہ اہل سنت والجماعت

فرقۂ ناجیہ اہل سنت والجماعت

اس لئے اُمت میں صرف وہی ایک فرقہ اس حدیث کی رو سے حق پر ہوسکتا ہے جو ہر نہج سے صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کی توثیق و تصدیق اور تصویب و تنزیہ کے جذبات اپنے اندر لئے ہوئے ہو اور کوئی شبہ نہیں کہ وہ مطیع طبقہ یا ’’ذہنی غلامی‘‘ کا پیکر طبقہ صرف اہل سنت والجماعت کا ہے جن کا مذہب ہی یہ ہے کہ صحابہ رضی اﷲ عنہم اجمعین سب کے سب بلا استثناء مطلقاً عدول اور پاکباز ہیں۔ ان کے ہر فعل کا منشا ٰپاک ، نیتیں راست اور ارادے سچے تھے۔ وہ جھگڑتے بھی تھے تو ان کے جھگڑے میں شر نہ ہوتا تھا۔ ان کا اختلاف بھی ہماری آشتی سے خوش آئند تر تھا۔
ان سب ونفوس امارہ نہیں بلکہ مطمٔنہ تھے ان کے قلوب تقویٰ اور تقدس کا محور تھے۔ جن کا امتحان اﷲتعالیٰ نے کر لیا تھا ان کا آدھ پاؤ صدقہ بھی ہمارے پہاڑ جیسے صدقہ سے افضل تھا۔ وہ تصنع اور بناوٹ سے بری تھے۔ ان کا علم گہرا اور نکھرا ہوا تھا۔ ان کے مقاماتِ توحید و اخلاص سے پوری اُمت کے توحید و اخلاص کو کوئی نسبت نہیں۔ اور بقول حسن بصری رحمۃاﷲ علیہ امیر معاویہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے گھوڑے کی ناک کے اوپر کا غبار عمر بن عبدالعزیز رحمہ اﷲ سے ہزار درجے افضل تھا۔ کیونکہ امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ صحابی تھے اور عمر بن عبدالعزیز رحمہ اﷲ تابعی ۔ (روح المعانی وغیرہ ، وغیرہ)

Most Viewed Posts

Latest Posts

مسئلے کی خاصیت جھگڑا نہیں

مسئلے کی خاصیت جھگڑا نہیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اگر اختلاف حجت سے ہو تو وہ دین کا ایک پہلو ہو گا وہ اختلاف تو ہو گا مگر جھگڑا نہ ہو گا کیونکہ اس میں حجت موجود ہے۔ یہ جھگڑے اصل میں ہم اپنی جذبات سے کرتے ہیں اور مسئلوں کو...

read more

صحابہ رضی اللہ عنہم معیار حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیار حق اس تحریر کو فقیہ الامت عبداللہ بن مسعودؓ کے ارشاد پر ختم کرتا ہوں تاکہ ان کے ارشاد سے مودودی صاحب کے فرامین کا معیار حق تمہیں معلوم ہوسکے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے جس کو کسی کی اقتدا کرنی ہو تو ان حضرات کی...

read more

مودودی صاحب کا حق تنقید اور اس کے مہلک اثرات

مودودی صاحب کا حق تنقید اور اس کے مہلک اثرات افسوس ہے کہ جناب مودودی صاحب نے بھی اپنی اسلامی تحریک کی بنیاد اسی نظریہ پر اٹھائی ہے۔ ہم جب خارجیوں کے حالات پڑھتے تھے تو ہمیں ان کی جرأت پر تعجب ہوتا تھا کہ وہ ایک ایسی شخصیت کے مقابلہ میں دین فہمی کا دعویٰ کررہے ہیں جس...

read more