موجودہ دور میں حق و باطل کی پہچان

موجودہ دور میں حق و باطل کی پہچان

پیرطریقت حضرت مولانا حافظ محمد ناصرالدین خاکوانی مدظلہم کا فرمان
فرمایا: کسی مبلغ کی تبلیغ یا مفسر کی تفسیر سن کر اپنے قلب میں جھانکیں اگر آپ کا اعتماد پہلے لوگوں پر بڑھا تو وہ آدمی ٹھیک ہے اگر کم ہوا ہے تو وہ جھوٹا ہے چاہے الفاظ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں۔
اﷲ تعالیٰ، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ، صحابہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہم، اہل حق ، اہل بیت علماء، فقراء کی صحبت میں رہتے ہوئے محبت بڑھتی ہے تو وہ صحبت آپ کے لئے اکسیر احمر ہے اس کو کبھی نہ چھوڑیں۔
بہت مفکر، سیاستدان، حوالہ دینے والے کہ صفحہ نمبر فلاں ہے، کتابوں کا ڈھیر لگادیں گے عیسائیوں کے ساتھ مناظرہ بھی کریں گے ۔
اگر ان کا علم صالحین کے علم سے بڑا نظر آئے، اس شخص کی قدر آپ کے دل میں بڑھے اور صحابہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہم وتابعین اور پہلے لوگ (معاذ اللہ) بُرے نظر آئیں تو سمجھو اس میں خرابی ہے یہ دعوت الی اﷲ کا کام نہیں کررہا یہ جہنم کی طرف لے جانے والا ہے صحافی، دانشور، سکالر، محقق سب کی توجہ یہی ہے کہ سلف صالحین سے ہٹا کر اور ٹائی سوٹ پہن کر کہتے ہیں کہ ہم عالم ہیں، ان پر خاک ڈالنی چاہئے۔
(مجالس ناصریہ، جلداوّل)

Most Viewed Posts

Latest Posts

مسئلے کی خاصیت جھگڑا نہیں

مسئلے کی خاصیت جھگڑا نہیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اگر اختلاف حجت سے ہو تو وہ دین کا ایک پہلو ہو گا وہ اختلاف تو ہو گا مگر جھگڑا نہ ہو گا کیونکہ اس میں حجت موجود ہے۔ یہ جھگڑے اصل میں ہم اپنی جذبات سے کرتے ہیں اور مسئلوں کو...

read more

صحابہ رضی اللہ عنہم معیار حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیار حق اس تحریر کو فقیہ الامت عبداللہ بن مسعودؓ کے ارشاد پر ختم کرتا ہوں تاکہ ان کے ارشاد سے مودودی صاحب کے فرامین کا معیار حق تمہیں معلوم ہوسکے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے جس کو کسی کی اقتدا کرنی ہو تو ان حضرات کی...

read more

مودودی صاحب کا حق تنقید اور اس کے مہلک اثرات

مودودی صاحب کا حق تنقید اور اس کے مہلک اثرات افسوس ہے کہ جناب مودودی صاحب نے بھی اپنی اسلامی تحریک کی بنیاد اسی نظریہ پر اٹھائی ہے۔ ہم جب خارجیوں کے حالات پڑھتے تھے تو ہمیں ان کی جرأت پر تعجب ہوتا تھا کہ وہ ایک ایسی شخصیت کے مقابلہ میں دین فہمی کا دعویٰ کررہے ہیں جس...

read more