اسلاف کے اولین مصداق حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت اور کمال اعتماد کی ضرورت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں اہلسنّت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ اِس اُمت میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے بڑھ کر کوئی مقدس نہیں۔کوئی ولی۔۔۔قطب ۔۔۔اور غوث بن جائے مگر صحابیت کے گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتاصحابہ کی جو شان تھی وہ کسی کی بھی نہیں بن سکتی، وہ اس وجہ سے کہ اُنہوں نے براہِ راست حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت پائی تھی۔ دوسروں کو یہ شرف میسر نہیں۔
(فرمان حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ)
