اَسلاف کو سندقبولیت
فرمایا:چار اماموں نے کہا ہے کہ ہم نے جو کچھ حق سمجھا بیان کردیا۔ اگر اس کے خلاف کوئی قوی دلیل حدیث میں سے آپ کو مل جائے تو ہمارا بھی وہی مذہب سمجھنا اور قبول کرلینا۔ یہ ان حضرات کی تواضع ہے اور یہ ان کی مقبولیت کی دلیل بنی کہ وہ نفس پرست لوگ نہیں ہیں۔ عجیب بات ہے جو ان کے منکرین ہیں وہ اسی بات کو دلیل بناتے ہیں کہ انہوں نے خود تو کہا نہیں کہ ہم امام ہیں تم زبردستی ان کو امام بناتے ہو۔
بھائیو!ہم ان کو امام اسی لیے بنا رہے ہیں کہ وہ مدعی نہیں ہیں وہ دین کے ساتھ مخلص ہیں، اللہ نے اُمت میں ان کے لیے سند قبولیت رکھی ہے۔ 3/4 حصہ ہر زمانے میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا مقلد رہا ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔(مجالس ناصریہ، ص:۵۳)
