جانوروں کے نام
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑوں کا ذکر:۔۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گھوڑے تھے جس کے نام یہ تھے: (۱) السکب (۲) مرتجز (۳) لحیف (۴) مزاز (۵) ظرب (۶) سچہ (۷) الورد۔
پہلا گھوڑا جس پر جنگ اُحد میں سواری فرمائی:۔۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے کا نام ضرس تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام السکب رکھا اور جنگ اُحد میں اسی پر سواری کی۔ (سیرۃ الشامی، ص:۴۸۹)
آپ نے کس کس پر سواری فرمائی:۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ، خچر، گدھے پر سواری کی، گھوڑے کبھی زین کے ساتھ کبھی بلا زین، کبھی تیز دوڑاتے، اکثر تنہا سوار ہوتے اور بسا اوقات اپنی بغل میں کسی کو ردیف بھی بناتے، کبھی اپنی بیوی کو بھی سوار فرمالیتے۔ (زاد المعاد، ص:۱۵۹)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصور واراونٹنی، ناقہ، صہباء پر سواری فرمائی۔ (سیرۃ الشامی، ۷؍۴۰۹)
اونٹوں کی تفصیل:۔۔۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کی تفصیل یہ ہے: (۱) قصوا (۲) عضباء (۳) صہباء (۴) عسکر (۵) ثعلب (۶) سہریا۔ (شمائل کبریٰ، ۲؍۱۷۹)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خچروں کا بیان
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خچر تھے۔ (۱) دلدل (۲) قبضہ (۳) ابن العلماء نے ہدیۃً دیا تھا۔ (۴) شاہ کسریٰ نے دیا تھا۔ (۵) دومۃ الجندل نے بھیجا تھا۔ (۶) نجاشی نے دیا تھا۔ (۷) حمارہ شامیہ۔ (شمائل کبریٰ، ۲؍۱۸۰)
آپ کے گدھے کا نام:۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گدھے کا نام مفیر تھا۔ ایک کا نام یعفور تھا۔
سواری کے پیچھے بچوں کو بٹھانا:۔۔۔۔سواری کے پیچھے بچوں کو بٹھانا سنت ہے۔
گدھے پر سواری:۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے پر بھی سواری فرمائی ہے۔ (سیرۃ الشامی، ۷؍۳۷۶)
بکریاں پالنا سنت ہے۔ (ابن سعد، ص:۴۹۶)
کتنی بکریاں آپ کے پاس تھیں:۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سو بکریاں تھیں۔ (ابن سعد، ص:۱۶۰)
سو بکریوں سے زائد نہ ہونے دیتے:۔۔۔۔ سو بکریوں سے زائد ہونے پر ذبح کردیتے تھے۔
آپ کی ایک عادت مبارکہ:۔۔۔۔ آپ کی عادت تھی کہ ہر چیز کا نام رکھتے۔ گھوڑے حتیٰ کہ عمامہ تک کا بھی نام رکھا۔
آپ کی دس بکریوں کے نام:۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس بکریوں کے نام یہ ہیں: (۱) عجوہ (۲) زمزم (۳) سقیا (۴) برکۃ (۵) ورسہ (۶) اطلال (۷) اطراف (۸) فجرہ (۹) غوشہ (۱۰) یمن۔ (ابن سعد، ص:۴۹۵)
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
