فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اور اتباع سنت
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک جبّہ پہن کر خدمتِ اقدسؐ میں حاضر ہوئے۔۔۔۔ ریشمی جبّہ تھا۔۔۔۔ حضرتؐ نے فرمایا ریشم تو مرد کے لئے ناجائز ہے۔۔۔۔ اُٹھے جبّے کو اُتارا۔۔۔۔ سامنے تنور تھا روٹی پکانے کا ۔۔۔۔ جا کے تنور میں ڈالا جبّے کو آگ میں۔۔۔۔ دوسرے وقت حاضر ہوئے۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس جبّے کا کیا ہوا؟ عرض کیا حضرت میں نے اس کو جلا دیا۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں تمہارے لئے ہی تو ناجائز تھا۔۔۔۔ بچیوں کے لئے کپڑے بنوا دیتے۔۔۔۔ان کے لئے درست تھا ٗ لیکن بھائی جس شخص کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جمی ہوئی ہے ہر چیز کی محبت پر غالب ہے۔۔۔۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ لباس ناپسند ہے وہ تویہ سوچتا بھی نہیں کہ کسی اورکام آسکتا ہے کہ نہیں۔۔۔۔ وہ تو یہ سمجھے گا کہ وہ چیز آگ میں جلانے کے قابل ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہے۔۔۔۔
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
