سیّد احمد شہید اور مولانا عبدالحئی کا ذوق اتباع سنت

سیّد احمد شہید اور مولانا عبدالحئی کا ذوق اتباع سنت

حضرت سید احمد شہیدؒ جن سے بیعت لیتے تھے ، ان کو اتباع سنت کی بہت تاکید کرتے تھے۔۔۔۔ مولانا عبدالحئی صاحب سے ایک دفعہ کہا کہ اگرکوئی امر خلافِ سنت مجھ سے ہوتا دیکھو تو مجھے اطلاع کر دینا۔۔۔۔ مولانا عبدالحئی صاحبؒ نے کہا ، جب کوئی مخالف سنت فعل آپ سے عبدالحئی دیکھے گا تو عبدالحئی آپ کے ساتھ ہوگا ہی کہا ں، یعنی ہمراہی چھوڑ دے گا۔۔۔۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی زندگیاں سنت میں رنگی ہوئی تھیں۔۔۔۔مولانا عبدالحئی صاحبؒ کے اتباع سنت کی نگرانی کا یہ عالم تھا کہ :اپنے شیخ کو بھی خلاف سنت پر ٹوک دیتے تھے۔۔۔۔ ایک دفعہ حضرت سید صاحبؒ کی نئی شادی ہوئی تھی ، نماز میں اپنے معمول سے کچھ دیر سے تشریف لائے۔۔۔۔ پہلے دن تو مولانا عبدالحئی نے سکوت کیا ، دوسرے دن بھی دیر ہوئی کہ تکبیر اولیٰ فوت ہوگئی۔۔۔۔ مولانا عبدالحئی نے سلام پھیر کر فرمایا ، عبادتِ الٰہی ہوگی یا شادی کی عشرت؟ سید صاحب نے اپنی غلطی کااعتراف فرما لیا۔۔۔۔

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے...

read more