سونے سے قبل لباس کی تبدیلی
آپ صلی اﷲ علیہ وسلم سونے سے قبل تہمد باندھتے اور کرتا اتار کر ٹانک دیتے۔۔۔۔ (معمولات نبویؐ)
حفظان صحت کا اصول ہے کہ جس لباس میں آپ تمام دن رہے اسی لباس میں ہرگز نہ سوئیں بلکہ کسی ایسے لباس میں سوئیں جو ہلکا اور ڈھیلا ہو کیونکہ تنگ اور سخت لباس میں نیند کی دیوی نہیں ملتی۔۔۔۔
سونے کا لباس یا سلیپنگ ڈریس اہل یورپ کی ہی اصطلاح ہے جسے وہ صحت کے اصولوں کے موافق اور فخر سمجھ کر پہنتے ہیں۔۔۔۔
جبکہ اسلام نے اس سے قبل مسلمانوں کو رات کا لباس تہمد باندھنا بتایا ہے کیونکہ تہمد واحد لباس ہے جو کہ ہلکا کھلا اور ڈھیلا ہے۔۔۔۔(سنت نبوی اورجدید سائنس)
سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M
