کشائش رزق
ہمارے ایک قریبی دوست ہیں، نیک آدمی ہیں، انہوں نے اپنی بہن کی شادی کی، کچھ کام گھر کے سمیٹے تو ایک لاکھ درہم ان کے اوپر قرضہ چڑھ گیا۔ سن کے ہمیں بھی حیرانی ہوئی کہ بوجھ میں دب گئے۔ اللہ کی شان، نیک بندے تھے، چھ مہینے میں سب قرضہ اتر گیا۔ پوچھا: کیسے ہوا؟ کہنے لگے مجھے بھی نہیں پتہ، ایسا کام اللہ نے بھیج دیا جس کی توقع ہی نہیں تھی اور اس سے اللہ نے چھ مہینے میں ایک لاکھ درہم نفع میں دے دیے۔ اللہ نکالتا ہے پریشانیوں سے، یہ جو ہم پریشانیوں میں گرے پڑے رہتے ہیں اصل میں اس کے پیچھے ہمارے عملوں کی کوتاہی ہوتی ہے۔ اگر تقویٰ اختیار کریں گے تو پروردگار ِ عالم ہماری حفاظت فرمائیں گے۔(ج 32ص142)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

